تازہ ترین
پانچ شہروں سے متعلق ریڈالرٹ جاری کیا ہوا ہے، شیخ رشیدکنزیومر موومنٹ غریب عوام کی داد رسی کے لیے جنگی بنیادوں پر کام کرے، محمد حسین محنتیمسلم ممالک ہماری حکومت کو تسلیم کریں، افغان وزیراعظمپریانتھا کو کس نے قینچی ماری اور کس نے لاش جلائی؟ 7 مرکزی ملزمان کا پتا چل گیالاہور میں دھماکا، ایک شخص جاں بحق اور متعدد زخمیایران کے ساتھ مذاکرات پر ہار ماننے کا وقت نہیں، امریکی صدرپاکستان کی پہلی خواجہ سرا ڈاکٹر سارہ گل نے ملک میں ایک نئی تاریخ رقم کی ہے، سعید غنیلتا منگیشکر انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں زیرعلاج، ڈاکٹروں کی دعا کی اپیلحکومت چھوٹے کاروبار کیلئے لیز پر زمین فراہم کرے گی، وزیراعظم کا اعلاناندرون ملک سفر پرپاکستانیوں کا گھیرا تنگ، فضائی ٹکٹ پر شناختی کارڈ نمبر درج ہوگاپی ٹی آئی حکومت کے دعووں کے برعکس مہنگائی نے عام آدمی کی زندگی مشکل بنادی ہےکراچی: ایف آئی اےکی میڈیسن مارکیٹ میں کارروائی، بھاری تعداد میں جعلی ادویات برآمدڈاکٹرطارق بنوری نے چیئرمین ایچ ای سی کا چارج دوبارہ سنبھال لیاکراچی میں بھی گدھوں کے گوشت کے استعمال کا خدشہنسلہ ٹاور کیس: بلڈرز نے عدالت سے ضمانت قبل از گرفتاری حاصل کر لیکورونا کیسز: این سی او سی نے نئی پابندیاں نافذ کردیںشاہ رخ جتوئی کا اسپتال میں رہنےکا معاملہ، بلاول نے سندھ حکومت کو بری الذمہ قرار دیدیاممبئی میں لنگر انداز بھارتی جنگی بحری جہاز میں دھماکا، 3 اہلکار ہلاکابوظبی پر ڈرون حملوں کے بعد سعودی اتحاد کی یمن میں بمباری، 20 افراد ہلاککرشمہ یا کورونا ویکسین کا کمال؟ معذور شخص چلنے اور بولنے لگا

بھارت نے پاکستان سے فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت مانگ لی

بھارت نےمقبوضہ کشمیر سے اڑان بھرنے والی پروازوں کے لیے پاکستان سے فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازتمانگ لی ہے۔

بھارتی حکومت نے پاکستان کو باضابطہ درخواست بھی دی ہے جبکہ حکومت نے متعلقہ اداروں سے رپورٹ طلبکرلی۔ سول ایوی ایشن تمام رپورٹس حکومت اور وزرات خارجہ کو ارسال کرے گی۔

جس رپورٹ کی روشنی میں حکومت پاکستان بھارت کی درخواست پر فیصلہ کرے گا۔ یاد رہے پاکستان نے مقبوضہکشمیر سے اڑان بھرنے والی پروازوں پر پاکستانی فضائی حدود کے استعمال پر پابندی لگا رکھی ہے۔

گزشتہ ماہ سول ایوی ایشن اتھارٹی(سی اے اے) کی اجازت سے بھارتی طیارے  نے پاکستانی فضائی حدود استعمالکیا تھا۔

ترجمان سی اے اے کے مطابق بھارتی طیارے نے مقبوضہ کشمیر کے علاقے سری نگر سے شارجہ کیلئے اڑان بھری تھی۔

بھارتی طیارے کی جانب سے خصوصی اجازت طلب کی گئی تھی، خیال رہے کہ بھارت کی جانب سے 5 اگست کومقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت سے متعلق آئین کے آرٹیکل 370 اور 35 اے کے خاتمے کے بعد سے پاکستان اوربھارت کے درمیان تعلقات انتہائی کشیدہ ہیں۔

پاکستان نے بھارت سے دوطرفہ تجارت معطل اور سفارتی تعلقات محدود کر رکھے ہیں۔ پاکستان نے بھارت کے ساتھثقافتی سطح پر بھی تمام رابطے منقطع کرتے ہوئے فضائی حدود بھی بند کر رکھے ہیں۔

About قومی مقاصد نیوز

تبصرہ کریں

آپ کی ایمیل یا ویبشایع نہیں کی جائے گی. لازمی پر کریں *

*

Translate »