تازہ ترین
ناقص پلاننگ اور تاخیر سےکیےگئے فیصلے سانحہ مری کی اہم وجہ ہیں، تحقیقاتی رپورٹکراچی میں تیسری شاہ اکیڈمی کرکٹ پریمئیر لیگ شروع، چار ٹیموں کے درمیان دلچسب مقابلےپانچ شہروں سے متعلق ریڈالرٹ جاری کیا ہوا ہے، شیخ رشیدکنزیومر موومنٹ غریب عوام کی داد رسی کے لیے جنگی بنیادوں پر کام کرے، محمد حسین محنتیمسلم ممالک ہماری حکومت کو تسلیم کریں، افغان وزیراعظمپریانتھا کو کس نے قینچی ماری اور کس نے لاش جلائی؟ 7 مرکزی ملزمان کا پتا چل گیالاہور میں دھماکا، ایک شخص جاں بحق اور متعدد زخمیایران کے ساتھ مذاکرات پر ہار ماننے کا وقت نہیں، امریکی صدرپاکستان کی پہلی خواجہ سرا ڈاکٹر سارہ گل نے ملک میں ایک نئی تاریخ رقم کی ہے، سعید غنیلتا منگیشکر انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں زیرعلاج، ڈاکٹروں کی دعا کی اپیلحکومت چھوٹے کاروبار کیلئے لیز پر زمین فراہم کرے گی، وزیراعظم کا اعلاناندرون ملک سفر پرپاکستانیوں کا گھیرا تنگ، فضائی ٹکٹ پر شناختی کارڈ نمبر درج ہوگاپی ٹی آئی حکومت کے دعووں کے برعکس مہنگائی نے عام آدمی کی زندگی مشکل بنادی ہےکراچی: ایف آئی اےکی میڈیسن مارکیٹ میں کارروائی، بھاری تعداد میں جعلی ادویات برآمدڈاکٹرطارق بنوری نے چیئرمین ایچ ای سی کا چارج دوبارہ سنبھال لیاکراچی میں بھی گدھوں کے گوشت کے استعمال کا خدشہنسلہ ٹاور کیس: بلڈرز نے عدالت سے ضمانت قبل از گرفتاری حاصل کر لیکورونا کیسز: این سی او سی نے نئی پابندیاں نافذ کردیںشاہ رخ جتوئی کا اسپتال میں رہنےکا معاملہ، بلاول نے سندھ حکومت کو بری الذمہ قرار دیدیاممبئی میں لنگر انداز بھارتی جنگی بحری جہاز میں دھماکا، 3 اہلکار ہلاک

جاسوسی کا الزام ، ایپل نے اسرائیلی سافٹ ویئر کمپنی پر مقدمہ کردیا

معروف ٹیکنالوجی کمپنی  ایپل نے جاسوسی سافٹ ویئرپیگاسسبنانے والی اسرائیلی  کمپنیاین ایس اوکے خلافامریکا میں مقدمہ دائر کردیا۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق ایپل  نے  صارفین کی ڈیوائسز کو ہیک کرنے کے لیے جاسوسی سافٹ ویئر  پیگاسس استعمال کرنے کا الزام لگاتے ہوئے اسرائیلی کمپنی  این ایس او کے خلاف امریکا میں مقدمہ دائر کردیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق منگل کے روز امریکی وفاقی عدالت میں دائر کی گئی ایک قانونی شکایت میں ایپل نےاین ایس او کو  21ویں صدی کا غیر اخلاقی کرائے کا فوجی قراردے دیا۔

ایپل کی جانب سے کہا گیا ہے کہ  اسرائیلی کمپنی این ایس او نے انسانی حقوق کی خلاف ورزی کرتے ہوئے  سائبرسرویلنس ٹیکنالوجی کا استعمال کیا۔

واضح رہے کہ پیگاسس سرویلنس اسکینڈل میں انسانی حقوق کے لیےکام کرنے والے کارکنوں ، صحافیوں، سیاستدانوںاور دیگر اہم شخصیات کی جاسوسی کی رپورٹس سامنے آنے کے بعد امریکا نےبھی اسرائیلی کمپنی سےتعلقات محدودکرتے ہوئے اسرائیلی کمپنی پر تجارتی پابندی لگادی تھی۔

یاد رہےکہ ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کچھ ماہ قبل ایک رپورٹ میں انکشاف کیا تھا کہ اسرائیلی کمپنی کے جاسوسی کےسوفٹ ویئر  پیگاسس کے ذریعے دنیا بھر میں کم ازکم 50 ہزار افراد کی مبینہ جاسوسی کی گئی جبکہ جاسوسی کادائرہ کم ازکم 50 ممالک تک پھیلا ہوا تھا۔

پیگاسس کو مبینہ طور پرسیاسی رہنماؤں اور صحافیوں کے فون کو ہیک کرنے کے لیے استعمال کیا گیا تھا۔

اس کے علاوہ امریکی اخبار کے مطابق جاسوسی کے اسرائیلی نظام سے پاکستان سمیت کئی ملکوں کی شخصیات کےفون ہیک کیےگئے۔

اخبار نے دعویٰ کیا تھا کہ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کا پرانا نمبر بھی ہیک کرنےکی کوشش کی گئی تھی جبکہبھارت میں اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی کے فون کی بھی ہیکنگ کی گئی۔

About قومی مقاصد نیوز

تبصرہ کریں

آپ کی ایمیل یا ویبشایع نہیں کی جائے گی. لازمی پر کریں *

*

Translate »