[pj-news-ticker]

کشمیر لیگ کا آغاز، ملک بھر سے 12 ٹیمیں شرکت کریں گی

کراچی: کشمیر لیگ کا آغازگزشتہ ہفتہ ہوگیا ہے۔ ایونٹ میں ملک بھر سے 12 ٹیمیں شرکت کررہی ہیں۔

کراچی کی قیادتکراچی بوائیز کرکٹ اکیڈمی کی ٹیم کررہی ہے جوکہ گزشتہ روز کشمیر لیگ میں شرکت کرنے کے لئے خیبرپختونخواہروانہ ہوگئی ہے۔

کراچی بوائز انٹرنیشنل اسٹار ٹیم کی قیادت توصیف خان کررہے ہیں جبکہ نائب کپتان کے فرائض فرحانشاہ ادا کریں گے، معروف کوچ و منیجر محمود الحسن کی سربراہی میں کراچی بوائز انٹرنیشنل اسٹار ٹیم ماضی میںقومی لیگ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرچکی ہے۔

کوچ محمود الحسن کا کہنا ہے کہ کشمیر لیگ میں کراچی بوائزانٹرنیشنل اسٹار ٹیم کے کھلاڑیوں کا مورال بلند ہے اور وہ ناقابل یقین پرفارمنس دکھانے کے لئے پرعزم ہیں۔

کشمیر لیگمیں کراچی بوائز انٹرنیشنل اسٹار ٹیم 5 اکتوبر کو پلندری کنگز سے ٹکرائے گی جبکہ ناک آؤٹ 3 میچز میں مخالفین سےکامیابی کی صورت میں اگلے مرحلے کے لئے کوالیفائی کرے گی۔ واضح رہے کہ کراچی بوائز انٹرنیشنل اسٹار ٹیم 15 دنکے دورہ پر خیبرپختونخواہ روانہ ہوگی جہاں کشمیر لیگ کھیلنے کے بعد اسلام آباد، ایبٹ آباد، ہری پور، صوابی اورمردان میں دیگر ٹیموں سے پنجہ آزمائی کرے گی۔

About قومی مقاصد نیوز

تبصرہ کریں

آپ کی ایمیل یا ویبشایع نہیں کی جائے گی. لازمی پر کریں *

*