[pj-news-ticker]

کراچی: اسٹریٹ کرائم کی درجنوں وارداتوں میں ملوث دو ملزمان گرفتار

کراچی:(قومی مقاصد نیوز) کورنگی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اسٹریٹ کرائم کی درجنوں وارداتوں میں ملوث دو ملزمان گرفتار کرلیے۔

ایس ایس پی کورنگی شاہجہان خان کے مطابق ملزمان اسلحہ کے زور پر شہریوں کو نقدی و قمیتی موبائل فونز سے محروم کردیتے تھے، ایس ایچ او کورنگی شہزادہ سلیم میمن کی بہترین حکمت عملی سے ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

ملزمان میں محمد فیصل اور احسان رضا شامل ہیں۔ ملزمان کے قبضے سے دو ٹی ٹی پستول برآمد ہوئےملزمان ماضی میں بھی مختلف جرائم میں گرفتار ہوکر جیل جاچکے ہیں، ملزمان کے خلاف آرمز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کردیا گیا ہے, ملزمان کو مزید کارروائی کےلئے تفتیشی حکام کے حوالے کردیا گیا ہے۔

About قومی مقاصد نیوز

تبصرہ کریں

آپ کی ایمیل یا ویبشایع نہیں کی جائے گی. لازمی پر کریں *

*