[pj-news-ticker]

اداکار نواز الدین صدیقی نےبالی وڈ کا اصل چہرہ بے نقاب کردیا

بالی وڈ اداکار نواز الدین صدیقی نےبھارتی فلم انڈسٹری میں  اقربا پروری سے زیادہ  نسل پرستی کو بڑا مسئلہ قراردے دیا۔

نواز الدین صدیقی  نے ایک حالیہ انٹرویو میں بھارتی فلم  انڈسٹری میں جلد کے رنگ کی وجہ سے امتیازی سلوک کےبارے میں بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ بالی وڈ میں اقربا پروری سے زیادہ نسل پرستی پائی جاتی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اپنی جدوجہد کے بارے میں بات کرتے ہوئے  نواز الدین صدیقی نے کہا کہ  میں نے کئی سالوںتک نسل پرستی کے خلاف جنگ لڑی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے کئی سالوں تک فلموں میں کاسٹ کرنے سے اس لیے منع کردیا گیا کہ میرا قد چھوٹا ہے اور میںالگ نظر آتا ہوں ، حالانکہ میں اب شکایت نہیں کر سکتا لیکن بہت سے دوسرے بہترین اداکار ہیں جو اس قسم کے تعصبکا شکار ہوتے ہیں۔

About قومی مقاصد نیوز

تبصرہ کریں

آپ کی ایمیل یا ویبشایع نہیں کی جائے گی. لازمی پر کریں *

*