[pj-news-ticker]

آریان کی گرفتاری، معروف برانڈ نے شاہ رخ کے اشتہارات روک دیے

آریان خان کے منشیات کیس میں ملوث ہونے پر بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان کو مالی نقصان کا بھی سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

 بھارتی میڈیا کے مطابق معروف ایجوکیشنل ٹیکنالوجی کمپنی بائیجوس نے شاہ رخ خان کے تمام اشتہارات روک دیےہیں۔

رپورٹ کے مطابق شاہ رخ خان بائیجوس کے ساتھ 2017 سے وابستہ ہیں تاہم ان کے بیٹے آریان خان کی منشیات کیسمیں گرفتاری کے بعد کمپنی نے وہ تمام اشتہارات روک دیے ہیں جن میں شاہ رخ خان موجود ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق آریان کی گرفتاری کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بائیجوس سے مطالبہ کیا جارہاتھا کہ وہ اپنے برانڈ ایمبیسڈر کو تبدیل کریں، کیونکہ ایک ایسا شخص جو اپنے بچے کی تربیت نہیں کرسکتا اس کاتعلیم سے متعلق ایپ کی تشہیر کرنا نامناسب ہے اور یہ خود کمپنی کے لیے بھی مفید نہیں۔

About قومی مقاصد نیوز

تبصرہ کریں

آپ کی ایمیل یا ویبشایع نہیں کی جائے گی. لازمی پر کریں *

*