[pj-news-ticker]

کرکٹ میں اب بیٹسمین کو بیٹسمین نہیں کہا جائے گا

کرکٹ کی عالمی گورننگ باڈی آئی سی سی نے اعلان کیا ہے کہ کھیل میں اب بیٹسمین کو بیٹسمین نہیں کہا جائے گا۔

برطانوی خبر رساں ایجنسی کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے اپنے بیان میں کہا کہ رواں ماہ ہونے والے ورلڈ ٹیٹوئنٹی ٹورنامنٹ سے بیٹسمین کے لیے بیٹسمین کی اصطلاح استعمال نہیں کی جائے گی۔

آئی سی سی کا کہنا ہے کہ بیٹسمین کی جگہ صنفی جانبداری سے پاک لفظبیٹراستعمال کیا جائے گا جو کہ خواتیناور مرد دونوں کیلئے استعمال ہوسکے گا۔

خیال رہے کہ کرکٹ میں بیٹسمین اس کھلاڑی کو کہتے ہیں جو کریز پر آکر بیٹ کی مدد سے گیند کو مختلف شارٹس لگاکر رنز حاصل کرتا ہے۔

اب تک اس کھلاڑی کیلئے بیٹسمین کی اصطلاح استعمال کی جاتی رہی ہے۔ یہ لفظ دو حصوں پر مشتمل ہے، ایکبیٹسجس کا مطلب بلا اور دوسرامینجس سے مراد کھلاڑی ہے لیکن مین کا لفظ مردوں کے لیے استعمال ہوتا ہے اورویمن کرکٹ میچ کے دوران اس لفظ کا استعمال لغوی اعتبار سے غلط ہوتا ہے۔

About قومی مقاصد نیوز

تبصرہ کریں

آپ کی ایمیل یا ویبشایع نہیں کی جائے گی. لازمی پر کریں *

*