[pj-news-ticker]

طیارہ پل کے نیچے پھنس گیا، ویڈیو وائرل

نئی دہلیبھارت میں دلی ائیرپورٹ کے قریب مرکزی شاہراہ پر ایک طیارہ پُل تلے پھنس گیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیاپر وائرل ہوگئی۔

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق دلی ایئرپورٹ کے نزدیک مرکزی شاہراہ پر ٹرک پر لدا ایک بڑا طیارہ پلکے نیچے سے گزرنے کے دوران اونچائی زیادہ ہوجانے کی وجہ سے پھنس گیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ طیارہ پل تلے پھنسا ہوا ہے۔ طیارہ ایک ٹرک پر لدا ہواہے تاہم ڈرائیور کو پل کی اونچائی کا اندازہ نہیں ہوسکا تھا۔

About قومی مقاصد نیوز

تبصرہ کریں

آپ کی ایمیل یا ویبشایع نہیں کی جائے گی. لازمی پر کریں *

*