[pj-news-ticker]

جماعت اسلامی کے تحت مہنگائی وبیروزگاری کیخلاف جمعہ کو کراچی تا کشمور احتجاجی مظاہرے ہونگے

حکمرانوں کی غلط وناکام معاشی پالیسیوں کے نتیجے میں مہنگائی کے طوفان اور بیروزگاری نے عام آدمی کی زندگی اجیرن بناکر رکھ دی ہے، حکومت مہنگائی کوکم کرنے کے اقدامات کرکے انتخابی مہم کے دوران قوم سے کئے گئے وعدے پورے کرے،محمد حسین محنتی

امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کی اپیل پر کمرتوڑ مہنگائی اور بڑھتی ہوئی بیروزگاری کیخلاف جمعہ24ستمبر کو ملک گیر احتجاج کے سلسلے میں جماعت اسلامی سندھ کے تحت بھی سندھ بھر میں احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے، کراچی، حیدرآباد،ٹھل، میرپورخاص،ٹھٹہ،لاڑکانہ،ٹنڈوآدم،ٹنڈوالہیار،نواب شاہ،گھارو سمیت دیگر مقامات پر ہونے والے احتجاجی مظاہروں سے صوبائی،ضلعی ومقامی رہنماءخطاب کریں گے جبکہ علماءکرام اپنے جمعہ کے خطاب میں کمرتوڑ مہنگائی اور حکومت کے اسلام دشمن اقدامات کیخلاف اظہار خیال کریں گے۔

امیر جماعت اسلامی سندھ محمد حسین محنتی نے کہا ہے کہ حکمرانوں کی غلط وناکام معاشی پالیسیوں کے نتیجے میں مہنگائی کے طوفان اور بیروزگاری نے عام آدمی کی زندگی اجیرن بناکر رکھ دی ہے، پی ٹی آئی حکومت روزمرہ کے اشیائے خورونوش کی قیمتوں کو کنٹرول ومہنگائی کے جن کو بوتل میں بند اور عام آدمی کا معیار زندگی بہتر بنانے کیلئے اقدامات کرکے انتخابی مہم کے دوران قوم سے کئے گئے وعدے پورے کرے۔ صوبائی امیرنے عوام سے اپیل کی کہ وہ مہنگائی اورحکومت کے ظالمانہ اقدامات کے خلاف ہونے والے احتجاجی مظاہروں میں بھرپور شرکت کرکے اپنے جذبات کا اظہار کریں۔ دریں اثناءحیدرآباد میں فقیر کا پڑ2:30،میرپورخاص میں دن 02بجے مدینہ چوک،ٹنڈوالہیار میں دن ڈیڈھ بجے لیاقت گیٹ، تحصیل مقام ٹھل میں صبح دس بجے جونگل موڑ سے پریس کلب ، ٹنڈوآدم شام 5بجے پریس کلب، ٹھٹہ پریس کلب شام 4بجے، گھارو دن 2بجے ٹاﺅن کمیٹی اور نواب شاہ میں دوپیر ڈیڑہ بجے پریس کلب پر مہنگائی کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے۔

About قومی مقاصد نیوز

تبصرہ کریں

آپ کی ایمیل یا ویبشایع نہیں کی جائے گی. لازمی پر کریں *

*