تازہ ترین
واٹس ایپ پر جلد ‘وائس نوٹ’ بھی اسٹیٹس پر لگانا ممکن ہوگاپاکستان میں پہلے یوٹیوب برانڈ کاسٹ کا انعقاداعظم سواتی کے پاس ثبوت ہیں تو پیش کریں، ہم ساتھ کھڑے ہوں گے، فیصل کریم کنڈیحکومت عوامی فیصلے کے سامنے سرتسلیم خم کرے، فواد چودھریپاکستان پراپرٹی ایکسپو دبئی کے لئے سوشل سینٹر شارجہ میں تقریب، شرکاء کے اعزاز میں عشائیہاپنے فرائض ایمانداری اور انصاف کیساتھ ادا کرنے کی توفیق پر اللہ کا شکر ہے، جنرل ندیم رضاایسوسی ایشن آٖف بلڈرز اینڈ ڈیولپرز(آباد) کے عہدیداروں نے نئے تعیناتناظم آباد میں نوجوان نے لڑکی کو تیز دھار آلے سے زخمی کر دیاملک میں آج سونے کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئیگورنرسندھ سے آئی جی سندھ پولیس غلام نبی میمن کی گورنر ہاﺅس میں ملاقاتپاکستان ایسوسیشن دبئی کی جانب سے یو اے ای کے قومی دن کے حوالے سے شاندار تقریباوورسیز پاکستانیز کمیشن یو اے ای کی جانب سے شارجہ میں عشائیہ کا اہتمامفیصلے بند کمروں اور بیرون ملک نہیں ہوں گے، اسد عمردنیا کی دوسری بڑی گولڈ فِش برطانیہ میں دریافت ہو گئیسردی سے متاثرینِ سیلاب کی مشکلات بڑھ رہی ہیں: خواجہ آصفموسمیاتی تبدیلی سے متعلق اہم معاہدے پوری دنیا کی جیت ہے، بلاول بھٹوتیسری ٹیبل ٹینس چییمپئن شپ لیگ کی اوپنننگ سرمنی کراچی کے مقامی جیم خانہ میں منعقد کی گئصدر مملکت عارف علوی چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کے بعد اسلام آباد روانہجی ایچ کیو سے عمران خان کو اجازت مل گئیدنیا مستقبل میں دبئی کو جدید ترین ٹیکنالوجی سے آراستہ دیکھے گی. احمد المتوالی

جے ایس بینک کے ملازمین نے اپنے ہی بینک کو 75 کروڑ کا چونا لگا دیا

کراچی میں جے ایس بینک کے ملازمین نے اپنے ہی بینک کو 75 کروڑ روپے کا چونا لگا دیا۔

ذرائع کے مطابق پولیس حکام نے بتایا ہے کہ جے ایس بینک گلستان جوہر اور گلشن اقبال برانچ میں غبن اور مبینہ خردبردپر دو مقدمات درج ہوئے ہیں۔ مقدمات کراچی کے شاہراہ فیصل تھانے اور عزیز بھٹی تھانے میں درج کرائے گئے۔

شاہراہ فیصل تھانے میں جنرل منیجر ذوالفقار علی عابدی نے درج کرایا جب کہ عزیز بھٹی تھانے میں مقدمہ ڈپٹی منیجرریحان احمد یوسفی کی مدعیت میں درج کیا گیا۔

پولیس کے مطابق شاہراہ فیصل تھانے میں درج مقدمے میں بینک کے 8 ملازمین اور مبینہ جعلی خاتون کسٹمر کو ملزمنامزد کیا گیا۔

دوسری جانب تھانہ عزیز بھٹی میں درج مقدمے میں 4 بینک ملازمین اور 11 مبینہ جعلی کسٹمرز کو ملزم نامزد کیا گیاہے۔

جےایس بینک سے ہونے والے فراڈ کا معاملہ 2 گست کو ہونے والے آڈٹ کے دوران سامنے آیا،2 اگست کو بینک میں موجودزیورات کے 50 سیل شدہ بیگ کھولے گئے۔ جو نقلی نکلے۔

مبینہ طور پر نقلی زیورات کےعوض 28 کسٹمرز کو گلستان جوہر برانچ سے 55 کروڑ روپے لون جاری کیا گیا۔

مقدمے میں بینک ملازمین پر امانت میں خیانت اور اصلی زیورات کو تبدیل کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے جب کہ عائشہمرزا نامی خاتون کسٹمر پر بھی بینک اسٹاف سے ملی بھگت اور پیسے لینے کا الزام عائد ہے۔

4 اگست کو تھانہ عزیز بھٹی میں اسی نوعیت کی جعل سازی پر دوسرا مقدمہ درج کرایا گیا جس میں 11 کسٹمرز پرسونے کے زیورات کے بدلے 20 کروڑ 40 لاکھ روپے قرضہ لینے کا الزام لگایا گیا۔

مقدمے کے متن کے مطابق گلشن اقبال برانچ سے بھی دوران آڈٹ ملنے والے سیل شدہ بیگ سے زیورات نکلے، دوران آڈٹنقلی زیورات کے ساتھ جعلی لیژر بھی ملے، جن کا بینک میں کوئی ریکارڈ نہ تھا جب کہ کسٹمرز بھی جعلی پائے گئے۔

ایس پی انوسٹی گیشن ایسٹ الطاف حسین نے بتایا ہے کہ پولیس نے درج مقدمات میں مزید دو گرفتاریاں کر لیں ہیں،جے ایس بینک کو نقصان پہنچانے کے الزام میں گرفتار افراد کی تعداد 10 ہو گئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ بینک میں سونا رکھ کر قرضہ دینے کی پالیسی کا ملزموں نے فائدہ اٹھایا، ملزم قرضہ لینے کے لئےاصل سونا دکھاتے اور بعد میں نقلی زیورات سے بدل دیتے تھے۔ ملزم جون 2021 سے جعلسازی میں ملوث ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ملزم سادہ لوح افراد کو قرض دلانے کا جھانسہ دے کر شناختی کارڈ پر لون حاصل کرتے تھے، عائشہمرزا نامی خاتون جعل سازی اسکیم کا مرکزی کردار ہے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ ملزمہ عائشہ نے بینک کے فنانشل ہیڈ عدیل سے مل کر غبن جعلسازی کی جب کہ دیگر بینکملازمین بھی ہونے والی جعلسازی سے آگاہ تھے۔

ایس پی انوسٹی گیشن ایسٹ الطاف حسین نے بتایا کہ گرفتار 8 ملزموں سے کروڑوں روپے مالیت کا 3 کلو 100 گرامسونا برآمد کر لیا گیا ہے جب کہ ملزموں کی نشاندہی پر 20 لاکھ 30 ہزار روپے نقدی اور 4 گاڑیاں بھی ملی ہیں۔

About قومی مقاصد نیوز

تبصرہ کریں

آپ کی ایمیل یا ویبشایع نہیں کی جائے گی. لازمی پر کریں *

*

Translate »