تازہ ترین
سابق وزیر اعظم عمران خان کی حمایت میں ملک گیر مظاہروں کے بعد بیرون ملک بھی مظاہروں کا سلسلہ جاریعمران کے فونز چوری ہونے کا معاملہ، سی سی ٹی وی فوٹیجز میں گمشدگی کے شواہد نہ مل سکےحکومت کا چیئرمین نیب کو ہٹانے کا فیصلہکراچی دھماکا: وزیراعظم کا وزیراعلیٰ کو فون، ہر ممکن تعاون کی پیشکشملک میں ڈالر 196 روپے کا ہوگیاآرٹیکل 63 اے کی تشریح کیلئے صدارتی ریفرنس پر سماعت مکمل، فیصلہ آج سنایا جائیگاخشک سالی میں گھرے چولستان کے باسی قطرہ قطرہ پانی کو ترس گئےکراچی کے علاقے کھارادر میں دھماکا،خاتون جاں بحق، 12 افراد زخمیکراچی کے علاقے کھارادر میں دھماکے کی اطلاعپانی کی قلت، دریائے سندھ بعض مقامات پر صحرا بن گیاسیسی میں کام کرنے والے نجی سیکورٹی گارڈز کی کم سے کم اجرت 25 ہزار کردی گئی: سعید غنیروپے کے مقابلے میں ڈالر کی اونچی اڑان جاری، آج کتنا مہنگا ہوا؟شیخ محمد بن زید سے شارجہ کے المرشدی قبیلے کے سربراہ قاسم المرشدی کی تعزیتعمران خان کے جان کے خطرے سے متعلق بیان پر جوڈیشل کمیشن بنانے کی پیشکشعمران خان کی سیکیورٹی کیلئے پولیس، ایف سی کی بھاری نفری تعیناتادارہ مداخلت کرے، ٹیکنوکریٹ حکومت لائے اور ستمبر میں الیکشن کرائے: شیخ رشیدسلیکٹڈ وزیر اعظم سے نجات بیرونی سازش نہیں ، جمہوری عمل تھا، بلاولوزیراعظم شہباز شریف کی شیخ خلیفہ کی وفات پر یو اے ای کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان سے تعزیتنئی حکومت کے دعووں کے برعکس آٹا،گھی،گوشت اوردالیں سمیت بڑہتی ہوئی مہنگائی باعث تشویش ہے: محمد حسین محنتیحکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان

بدین: سابق یوسی ناظم قادر نواز میمن مرزا گروپ کو چھوڑ کر پیپلز پارٹی میں شامل

کراچی، بدین کے علاقے ٹنڈو باگو سے ضلع کونسل کے رکن اور سابق ٹاؤن و یوسی ناظم قادر نواز میمن مرزا گروپ کوچھوڑ کر پیپلز پارٹی میں شامل ہوگئے۔

قادر نواز میمن نے پی پی پی میں شمولیت کا اعلان  پی پی پی سندھ کے صدر نثار احمد کھوڑو سے ملاقات میں کیا۔

شمولیت کے موقعے پر غلام قادر مری، قبول محمد کھٹیاں اور نور اللہ قریشی موجود تھے۔

نثار کھوڑو نے کہا کہ قادر نواز میمن کو مرزا گروپ چھوڑ کر پیپلز پارٹی میں شمولیت پر ویلکم کرتے ہیں۔

قادر نواز میمن نے کہا کہ صدر آصف علی زرداری، بلاول بھٹو زرداری کی قیادت پر اعتماد کرکے پارٹی میں شامل ہو رہاہوں، بدین ٹنڈو باگو میں پیپلز پارٹی کو مزید مضبوط کیا جائے گا۔

نثار کھوڑو کا کہنا تھا کہ سندھ سمیت ملک بھر کے عوام کی امیدیں پیپلز پارٹی سے وابسطہ ہیں، پیپلز پارٹی ہی عوامکے مسائل حل کرسکتی ہے اور ملک کو بحرانی صورتحال سے نکال سکتی ہے، پی ٹی آئی کی وفاقی سرکار نے پیٹرولیممصنوعات، آٹے،چینی اور دالوں کی قیمتوں میں بھی اضافہ کرکے ملک میں مھنگائی کا طوفان برپا کردیا ہے، وفاقیحکومت اپنی ناکامی چھپانے کے لئے آئے روز پیٹرول، بجلی اور گئس کی قیمتوں میں اضافہ کرکے عوام کے جیبوں پرڈاکہ ڈال رہی ہے، پی ٹی آئی کی وفاقی حکومت آمر پرویز مشرف کا تسلسل ہے، ملک اب سلیکٹڈ حکمرانوں اور آمرانہپالیسیوں کا متحمل نہیں ہو سکتا، ملک میں مسائل کا حل صرف جمھوری حکومت اور عوام کو رلیف دینے کی پالیسیاں ہوسکتی ہیں، ملک میں الیکشن کمیشن کی خودمختاری کو یقینی بنا کر شفاف انتخابات کروائے جائیں تاکے ووٹ پر ڈاکہنہ ڈالہ جا سکے۔

About قومی مقاصد نیوز

تبصرہ کریں

آپ کی ایمیل یا ویبشایع نہیں کی جائے گی. لازمی پر کریں *

*

Translate »