ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کےلیے سب کو مل کر کام کرنا چاہیے، امید ہےسندھ حکومت کے اقدامات سے وبا کے پھیلاؤ میں نمایاں کمی آئےگی۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب نے سندھ میں لاک ڈاؤن سے متعلق وزیر اعظم کے بیان پر ردعمل میں کہاکہ اس بحث میں نہیں پڑنا چاہیے کہ کیا کریں کیا نہ کریں،کورونا کے پھیلاؤ کو روکنےکے لیے سب کو مل کر کام کرناچاہیے۔
مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ سندھ میں لاک ڈاؤن کو اب صرف 5 دن رہ گئے ہیں، وباسے بچاؤ صرف ویکسینیشن اورایس او پیز پر عمل کرنے سے ممکن ہے۔