گورنرسندھ عمران اسماعیل نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے لاک ڈاؤن پر نظرثانی کا مطالبہ کر دیا۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت لاک ڈاؤن سے متعلق فیصلے پر نظرثانی کرے، بہتر تھا حکومت لاک ڈاونکے بجائے ایس او پیز پر عملدرآمد کراتی۔
گورنر سندھ نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان لاک ڈاون کے حق میں نہیں رہے، اس کے حق میں وہ لوگ ہیں جو چھٹی پرامریکہ چلے جاتے ہیں۔