مظفرآباد: وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے کہا ہے کہ وزیراعظم پاکستان نے آزادکشمیر کی حکومت، ریاستاور آئینی اداروں کا مذاق اڑایا ہے۔ انہون ںے کہا کہ میرے پاس تمام ثبوت موجود ہیں لیکن کیا بتاؤں کہ اپنے کپڑے اترتےہیں اور کل بھارتی میڈیا الٹا دکھا رہا ہو گا۔
مطابق انہوں ںے یہ بات وزیراعظم ہاؤس میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ پریس کانفرنس میںان کے ساتھ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور ن لیگ کے مرکزی سیکریٹری جنرل احسن اقبال بھی موجود تھے۔
راجہ فاروق حیدر نے اعلان کیا کہ میں اس الیکشن کے خلاف پورے آزاد کشمیر اور بیرون ملک بھی موومنٹ چلاؤں گا۔انہوں ںے الزام عائد کیا کہ آزاد کشمیر میں منی لانڈرنگ کی گئی اور پیسوں کے ذریعے لوگوں کے ووٹ خریدے گئے۔
ہم نیوز کے مطابق انہوں ںے کہا کہ یہ ووٹ عمران خان کا نہیں بلکہ پیسے کا فراڈ ووٹ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ میرے پاستمام ثبوت موجود ہیں۔
راجہ فاروق حیدر ںے کہا کہ کشمیر میں صاف شفاف نہیں بلکہ فراڈ الیکشن تھا۔ انہوں نے کہا کہ جو زبان علی امینگنڈا پور نے استعمال کی وہ ہماری روایت نہیں ہے۔