کراچی، سندھ تاجر اتحاد کے انتخابات برائے سال 2021 2023 میں جمیل احمد پراچہ بلامقابلہ چیئرمین اور سلیم بٹلہبلامقابلہ صدر منتخب ہوگئے۔
جنرل سیکرٹری کے انتخابات میں عبدالرحمن 67 فیصد ووٹ جبکہ وائس چیئرمین کےانتخابات میں مرزا صادق بیگ کامیاب قرار پائے نومنتخب باڈی نے معروف تاجر رہنمامحمداسمٰعیل لالپوریہ کو اتحاد کاترجمان مقرر کردیا ہے تفصیلات کے مطابق سندھ تاجر اتحاد کے انتخابات برائے سال 2021 اور 2023 کے انتخاباتالیکشن کمیشنر مرزا توفیق بیگ کی کمشنری میں منعقد ہوئے اس موقع پر چیئرمین اور صدر کے مدمقابل کوئی امیدوارنہ ہونے کے باعث پہلے ہی ان کو بلامقابلہ کامیاب قرار دیا گیا جبکہ جنرل سیکریٹری اور وائس چیئرمین کے انتخاباتمنعقد ہوئے۔ جنرل سیکریٹری کے لئے مقصود احمد اور عبدالرحمان خان میں مقابلہ ہوا۔ نتائج کے مطابق عبدالرحمن خاننے 67 فیصد سے زائد ووٹ حاصل کئے اور جنرل سیکریٹری جبکہ وائس چیئرمین کے لئے مرزا صادق بیگ نے کاشفصابرانی کے مقابلے زیادہ ووٹ حاصل کرکے وائس چیئرمین منتخب ہوگئے۔ بعد ازاں الیکشن کمشنر مرزا توفیق بیگ نےکامیاب عہدیداروں کا اعلان کیا۔ اس موقع پر نومنتخب عہدیداروں کی باہمی مشاورت سےمحمداسمٰعیل لالپوریہ کو اتحادکا ترجمان مقرر کیا گیا۔