تازہ ترین
آئی جی سندھ مشتاق مہر کو عہدے سے ہٹا دیا گیاچیئرمین پاکستان بزنس گروپ فراز الرحمان کی شیخ خلیفہ کی وفات پر اظہار تعزیت کے لئے قونصل جنرل عرب امارات سے ملاقاتآباد اور پاکستان انجینئرنگ کونسل کے باہمی اشتراک سے نئے گریجویٹ انجینئرز کی انٹرن شپ کا آغازامریکی کانگریس کی 50 سال میں پہلی بار اڑن طشتریاں نظر آنے کے واقعات پر سماعتلوٹوں کے خلاف فیصلے پر سپریم کورٹ کا شکریہ ادا کرتے ہیں، عمران خان فیصلے پر ردعملہائی بلڈ پریشر کے شکار افراد میں ظاہر ہونے والی علاماتسابق وزیر اعظم عمران خان کی حمایت میں ملک گیر مظاہروں کے بعد بیرون ملک بھی مظاہروں کا سلسلہ جاریعمران کے فونز چوری ہونے کا معاملہ، سی سی ٹی وی فوٹیجز میں گمشدگی کے شواہد نہ مل سکےحکومت کا چیئرمین نیب کو ہٹانے کا فیصلہکراچی دھماکا: وزیراعظم کا وزیراعلیٰ کو فون، ہر ممکن تعاون کی پیشکشملک میں ڈالر 196 روپے کا ہوگیاآرٹیکل 63 اے کی تشریح کیلئے صدارتی ریفرنس پر سماعت مکمل، فیصلہ آج سنایا جائیگاخشک سالی میں گھرے چولستان کے باسی قطرہ قطرہ پانی کو ترس گئےکراچی کے علاقے کھارادر میں دھماکا،خاتون جاں بحق، 12 افراد زخمیکراچی کے علاقے کھارادر میں دھماکے کی اطلاعپانی کی قلت، دریائے سندھ بعض مقامات پر صحرا بن گیاسیسی میں کام کرنے والے نجی سیکورٹی گارڈز کی کم سے کم اجرت 25 ہزار کردی گئی: سعید غنیروپے کے مقابلے میں ڈالر کی اونچی اڑان جاری، آج کتنا مہنگا ہوا؟شیخ محمد بن زید سے شارجہ کے المرشدی قبیلے کے سربراہ قاسم المرشدی کی تعزیتعمران خان کے جان کے خطرے سے متعلق بیان پر جوڈیشل کمیشن بنانے کی پیشکش

سنت ابرہیمی ؑ کے موقع پر نہ صرف اپنے جانورکی قربانی بلکہ اپنی انا، ضد،حسد کو قربان کرنا چاہیے، محنتی

کراچی، جماعت اسلامی سندھ کے امیروسابق ایم این اے محمد حسین محنتی نے کہاہے کہ سنت ابرہیمی ؑ کے موقع پرنہ صرف اپنے جانورکی قربانی بلکہ اپنی انا، ضد،حسد اورغیبت سمیت تمام خواہشات کو قربان کرکے اللہ اوراس کےرسول کی بتائی ہوئی تعلیمات کے آگے سرتسلیم خم کرنا چاہئے۔

حضرت ابراہیم ؑ نے دعوت اورغلبہ دین کے لیےجدوجہد اوروقت کے بڑے ظالم حکمران کے سامنے کلمہ حق بلند کیا جس کے نتیجے میں ان کو آگ میںڈالا گیا۔آج اسیجذبہ کو بیدار کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ جو لوگ اللہ تعالیٰ کی رضا کی خاطرکلمہ حق اورتمام احکامات پر سرتسلیمخم کرتے ہیں توپھر اللہ پاک بھی اپنے ایسے نیک بندوں کی غیب سے مددکرتا ہے جس طرح حضرت ابراہیمؑ کی حفاظتفرمائی۔عیدالاضحی کے موقع پرجاری اپنے پیغام میں انہوں نے مزید کہاکہ قربانی ایک اہم عبادت اور شعائر اسلام میںسے ہے یہ نمائش یا کسی رسم کا نام نہیں بلکہ یہ ایک عبادت اور مذہبی فریضہ ہے کیونکہ فرمایا گیا کہاللہ تعالیٰ کوان جانوروں کا گوشت اور خون ہر گز نہیں پہنچتا، بلکہ اس کو تمہاری جانب سے تمہارا تقویٰ پہنچتا ہے۔عید الاضحٰیکے موقع پر رشتیدار اورغرباءمیں گوشت تقسیم کرکے ان کو بھی عید کی خوشیوں میں شامل کیاجائے۔محمد حسینمحنتی نے عوام سے قربانی کی کھالیں الخدمت کو دینے کی اپیل کرتے ہوئے کہاکہ الخدمت نام ہے دیانت وامانت کا،الخدمت ملک بھرمیں غریبوں کے علاج معالجہ،مسکینوں اورطلبہ سمیت عوام کی خدمت اورہرقدرتی آفت کے موقعپرامدادی وبحالی کے کاموں میں پیش پیش ہوتی ہے ۔ صوبائی امیر نے کہا کہ جماعت اسلامی ملک میں دین کے غلبہ کیجدوجہد کررہی ہے،جماعت اسلامی کے تمام کارکن عید کے تینوں دن کھالیں جمع،غریبوں تک قربانی کا گوشت پہنچانےکیلئے اللہ کی راہ میں وقت لگائیں،اپنے اندر تقویٰ ،ایثار وقربانی کا جذبہ پیدا کریں۔

About قومی مقاصد نیوز

تبصرہ کریں

آپ کی ایمیل یا ویبشایع نہیں کی جائے گی. لازمی پر کریں *

*

Translate »