تازہ ترین
آئی جی سندھ مشتاق مہر کو عہدے سے ہٹا دیا گیاچیئرمین پاکستان بزنس گروپ فراز الرحمان کی شیخ خلیفہ کی وفات پر اظہار تعزیت کے لئے قونصل جنرل عرب امارات سے ملاقاتآباد اور پاکستان انجینئرنگ کونسل کے باہمی اشتراک سے نئے گریجویٹ انجینئرز کی انٹرن شپ کا آغازامریکی کانگریس کی 50 سال میں پہلی بار اڑن طشتریاں نظر آنے کے واقعات پر سماعتلوٹوں کے خلاف فیصلے پر سپریم کورٹ کا شکریہ ادا کرتے ہیں، عمران خان فیصلے پر ردعملہائی بلڈ پریشر کے شکار افراد میں ظاہر ہونے والی علاماتسابق وزیر اعظم عمران خان کی حمایت میں ملک گیر مظاہروں کے بعد بیرون ملک بھی مظاہروں کا سلسلہ جاریعمران کے فونز چوری ہونے کا معاملہ، سی سی ٹی وی فوٹیجز میں گمشدگی کے شواہد نہ مل سکےحکومت کا چیئرمین نیب کو ہٹانے کا فیصلہکراچی دھماکا: وزیراعظم کا وزیراعلیٰ کو فون، ہر ممکن تعاون کی پیشکشملک میں ڈالر 196 روپے کا ہوگیاآرٹیکل 63 اے کی تشریح کیلئے صدارتی ریفرنس پر سماعت مکمل، فیصلہ آج سنایا جائیگاخشک سالی میں گھرے چولستان کے باسی قطرہ قطرہ پانی کو ترس گئےکراچی کے علاقے کھارادر میں دھماکا،خاتون جاں بحق، 12 افراد زخمیکراچی کے علاقے کھارادر میں دھماکے کی اطلاعپانی کی قلت، دریائے سندھ بعض مقامات پر صحرا بن گیاسیسی میں کام کرنے والے نجی سیکورٹی گارڈز کی کم سے کم اجرت 25 ہزار کردی گئی: سعید غنیروپے کے مقابلے میں ڈالر کی اونچی اڑان جاری، آج کتنا مہنگا ہوا؟شیخ محمد بن زید سے شارجہ کے المرشدی قبیلے کے سربراہ قاسم المرشدی کی تعزیتعمران خان کے جان کے خطرے سے متعلق بیان پر جوڈیشل کمیشن بنانے کی پیشکش

تحریک آزادی کشمیر کی سرخیل اب کشمیریوں کی تیسری نسل ہے، سراج الحق

فائل فوٹو

لاہور، امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہاہے کہ تحریک آزادی کشمیر کی سرخیل اب کشمیریوں کیتیسری نسل ہے ۔ مقبوضہ وادی کے باسیوں نے جس طرح بھارت کے ظلم و جبر کا مقابلہ کیا اور آزادی کی شمع روشنرکھی اس کی مثال حالیہ تاریخ میں نہیں ملتی ۔

اسلام آباد میں بیٹھے سابقہ و موجودہ حکمرانوں نے کشمیر کاز سےبے وفائی کی، سمجھ نہیں آتی کہ وہ کس منہ سے آزاد کشمیر میں ووٹ مانگ رہے ہیں اور کشمیر کی بات کرتے ہیں ۔پی ٹی آئی ، نون لیگ اور پی پی میں ایک ہی قبیل کے لوگ اور تینوں کا ایک ہی نظریہ ہے یعنی اپنے مفادات کا تحفظ کرواور عوام کو کسی خاطر میں نہ لاﺅ ۔ موجودہ حکومت نے پاکستان کی رہی سہی معیشت اور اداروں کا بھی بیڑہ غرقکردیا ۔ کب سے کہہ رہے ہیں کہ کشمیر پر ایکشن پلان بنایا جائے اور اس کی آزادی کا روڈ میپ دیا جائے ، مگر حکمرانہیں کہ ان کے کان پر جوں نہیں رینگتی۔ مودی کے 5 اگست کے اقدام کے بعد کمزور خارجہ پالیسی جاری رکھی گئی اورنئی دہلی کے سامنے گھٹنے ٹیک دیے گئے ۔ کشمیری اپنے بہتر مستقبل کے لیے سٹیٹس کو پارٹیز کا بائیکاٹ کریں اور 25 جولائی کو ترازو پر مہر لگائیں ۔ جماعت اسلامی واحد جماعت ہے جو گزشتہ 73برسوں سے جدوجہد آزادی میںکشمیریوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ۔ جماعت اسلامی کے قائدین اور ان کے عزیزواقارب نے تحریک آزاد ی ¿ کشمیر میںاپنا خون بہایا ۔ہم آئندہ بھی کشمیر کی آزادی کی شمع روشن رکھیں گے۔کشمیر کے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا حقصرف کشمیریوں کو ہے۔ وہ راولا کوٹ میں آزاد کشمیر الیکشن کے حوالے سے منعقدہ ایک بڑے جلسہ سے خطاب کر رہےتھے ۔ امیر جماعت اسلامی آزاد کشمیر ڈاکٹر خالد محمود اور دیگر قیادت بھی ان کے ہمراہ تھی ۔امیر جماعت نے اسجلسہ سے چند روز قبل مظفر آباد میں بھی کشمیر بچاﺅ کانفرنس سے خطاب کیا ۔ جلسہ میں بزرگوں ، خواتین ، بچوںسمیت کشمیریوں کی بڑی تعداد نے قومی ،جماعت اسلامی اور آزاد کشمیر کے جھنڈے اٹھا کر شرکت کی ۔ امیر جماعتنے شرکاءسے وعدہ کیا کہ جماعت اسلامی اقتدار میں آئی تو پاکستان و آزاد کشمیر کو قرآن وسنت کا گہوارہ بنائے گیاور سری نگر کو بھارتی تسلط سے آزاد کرایا جائے گا ۔

About قومی مقاصد نیوز

تبصرہ کریں

آپ کی ایمیل یا ویبشایع نہیں کی جائے گی. لازمی پر کریں *

*

Translate »