گھوٹکی کے علاقے رونتی میں موٹروے پر ڈاکوؤں نے مسافر گاڑیوں پر فائرنگ کردی جس سے 2 افراد زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق موٹروے 5 پر ایک درجن سے زائد ڈاکوؤں نے حملہ کیا جس میں مسلح ڈاکوؤں نے موٹروے کے دو مقاماتپر فائرنگ کی۔
ڈاکوؤں کی فائرنگ سے منی ٹرک، جیپ اور کار نشانہ بنی جس کے نتیجے میں دو مسافر بھی زخمی ہوئے جنہیںتحصیل اسپتال گھوٹکی منتقل کردیا گیا ہے۔
پولیس کا بتانا ہےکہ ڈاکوؤں نے کچے میں جاری پولیس آپريشن کے رد عمل میں حملہ کیا جس کے بعد رونتی کے علاقےفورلانڈھی میں ڈاکوؤں کے خلاف کارروائی شروع کردی گئی اور علاقے کو گھیرے میں لیا گیا ہے۔