تازہ ترین
ہائی بلڈ پریشر کے شکار افراد میں ظاہر ہونے والی علاماتسابق وزیر اعظم عمران خان کی حمایت میں ملک گیر مظاہروں کے بعد بیرون ملک بھی مظاہروں کا سلسلہ جاریعمران کے فونز چوری ہونے کا معاملہ، سی سی ٹی وی فوٹیجز میں گمشدگی کے شواہد نہ مل سکےحکومت کا چیئرمین نیب کو ہٹانے کا فیصلہکراچی دھماکا: وزیراعظم کا وزیراعلیٰ کو فون، ہر ممکن تعاون کی پیشکشملک میں ڈالر 196 روپے کا ہوگیاآرٹیکل 63 اے کی تشریح کیلئے صدارتی ریفرنس پر سماعت مکمل، فیصلہ آج سنایا جائیگاخشک سالی میں گھرے چولستان کے باسی قطرہ قطرہ پانی کو ترس گئےکراچی کے علاقے کھارادر میں دھماکا،خاتون جاں بحق، 12 افراد زخمیکراچی کے علاقے کھارادر میں دھماکے کی اطلاعپانی کی قلت، دریائے سندھ بعض مقامات پر صحرا بن گیاسیسی میں کام کرنے والے نجی سیکورٹی گارڈز کی کم سے کم اجرت 25 ہزار کردی گئی: سعید غنیروپے کے مقابلے میں ڈالر کی اونچی اڑان جاری، آج کتنا مہنگا ہوا؟شیخ محمد بن زید سے شارجہ کے المرشدی قبیلے کے سربراہ قاسم المرشدی کی تعزیتعمران خان کے جان کے خطرے سے متعلق بیان پر جوڈیشل کمیشن بنانے کی پیشکشعمران خان کی سیکیورٹی کیلئے پولیس، ایف سی کی بھاری نفری تعیناتادارہ مداخلت کرے، ٹیکنوکریٹ حکومت لائے اور ستمبر میں الیکشن کرائے: شیخ رشیدسلیکٹڈ وزیر اعظم سے نجات بیرونی سازش نہیں ، جمہوری عمل تھا، بلاولوزیراعظم شہباز شریف کی شیخ خلیفہ کی وفات پر یو اے ای کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان سے تعزیتنئی حکومت کے دعووں کے برعکس آٹا،گھی،گوشت اوردالیں سمیت بڑہتی ہوئی مہنگائی باعث تشویش ہے: محمد حسین محنتی

پیٹرولیم مصنوعاتکی قیمتوں میں حالیہ اضافہ عوام پر ڈرون حملہ،حکمران غربت ختم کرنے کی بجائے غریب ختم کرنے پر تلے ہوئے ہیں، کاشف سعید شیخ

کراچی، جماعت اسلامی سندھ جنرل سیکریٹری کاشف سعید شیخ نے تبدیلی کے جھوٹے دعویدار پی ٹی آئی حکومت کیجانب سے حالیہ بجٹ سیشن کے بعد 15 جون

تا15جولائی تک پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 9.55روپے کے ظالمانہاضافے اور گذشتہ 24گھنٹوں میں ایل پی جی کی قیمت میں تین بار اضافے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے عوام پرڈرون حملہ قرار دیا ہے، انہوں نے آج ایک بیان میں مزید کہا کہ اپوزیشن لیڈر کی حیثیت سے عمران خان پیٹرولیممصنوعات پر لیوی ٹیکس کی شدید مخالفت کرتے رہے لیکن آج موجودہ حکومت کے دور میں پیٹرول پر تاریخ میں سب سےزیادہ ٹیکس لیا جارہا ہے، حکمران جھوٹ،مکاری ،فریب کی حکمرانی کے ذریعے عوام کے جسم سے خون کا آخری قطرہبھی نچوڑنا چاہتے ہیں، آئی ایم ایف کو پیٹرول کی قیمت 130روپے کرنے کی یقین دہانی کرواکے موجودہ حکمرانوں نےملک کو گروی اور قوم کو بیچ دیا ہے، تین سالہ دور حکومت میں ایک کروڑ نوکریوں، پچاس لاکھ گھر دینے کی بجائےلاکھوں لوگوں کو بیروزگار اور ہزاروں گھر مسمار کردیئے گئے، کورونا وبا اور مہنگائی کی وجہ سے عام آدمی کا جینادوبھر ہوچکا ہے جبکہ تازہ ترین فیصلے کے تحت ٹیکس فری بجٹ کے بعد 15 دن کے اندر مارکیٹ میں مہنگائی کیسونامی آچکی ہے،یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کی جانب سے آٹے،گھی،چینی سمیت دیگر اشیائے خوردونوش کی اشیاءپرسبسڈی کے خاتمے کے بعد موجودہ حکومت سے کسی بھی قسم کی ریلیف کی تمام تر امیدیں دم توڑچکی ہیں۔حکمرانوںنے غریب عوام کے جسم سے خون کا آخری قطرہ بھی چوسنے کا تہیہ کر رکھا ہے،حکمران غربت ختم کرنے کی بجائےغریب ختم کرنے پر تلے ہوئے ہیں،حکومت نے اپنے اقتدار کے عرصہ میں عوام اور کاروباری طبقہ کو ریلیف فراہم کرنا دورکی بات بجلی گیس اور پیٹرولیم مصنوعات کی عدم دستیابی اور قیمتوں میں لگاتار اضافوں سے صنعت کا چلنا اور عوامکا جینا مشکل بنائے رکھا ہے۔ صوبائی رہنماءنے زور دیا کہ موجودہ حکومت عوام کی حالت زار پر رحم کرتے ہوئے پیٹرول،ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے کے فیصلے کو فوری طور پرواپس،یوٹلٹی اسٹورز کارپوریشن پر اشیائے خوردونوش پرسبسڈی کو بحال کرے تاکہ عام آدمی سکون کا سانس لے سکے۔

About قومی مقاصد نیوز

تبصرہ کریں

آپ کی ایمیل یا ویبشایع نہیں کی جائے گی. لازمی پر کریں *

*

Translate »