تازہ ترین
آئی جی سندھ مشتاق مہر کو عہدے سے ہٹا دیا گیاچیئرمین پاکستان بزنس گروپ فراز الرحمان کی شیخ خلیفہ کی وفات پر اظہار تعزیت کے لئے قونصل جنرل عرب امارات سے ملاقاتآباد اور پاکستان انجینئرنگ کونسل کے باہمی اشتراک سے نئے گریجویٹ انجینئرز کی انٹرن شپ کا آغازامریکی کانگریس کی 50 سال میں پہلی بار اڑن طشتریاں نظر آنے کے واقعات پر سماعتلوٹوں کے خلاف فیصلے پر سپریم کورٹ کا شکریہ ادا کرتے ہیں، عمران خان فیصلے پر ردعملہائی بلڈ پریشر کے شکار افراد میں ظاہر ہونے والی علاماتسابق وزیر اعظم عمران خان کی حمایت میں ملک گیر مظاہروں کے بعد بیرون ملک بھی مظاہروں کا سلسلہ جاریعمران کے فونز چوری ہونے کا معاملہ، سی سی ٹی وی فوٹیجز میں گمشدگی کے شواہد نہ مل سکےحکومت کا چیئرمین نیب کو ہٹانے کا فیصلہکراچی دھماکا: وزیراعظم کا وزیراعلیٰ کو فون، ہر ممکن تعاون کی پیشکشملک میں ڈالر 196 روپے کا ہوگیاآرٹیکل 63 اے کی تشریح کیلئے صدارتی ریفرنس پر سماعت مکمل، فیصلہ آج سنایا جائیگاخشک سالی میں گھرے چولستان کے باسی قطرہ قطرہ پانی کو ترس گئےکراچی کے علاقے کھارادر میں دھماکا،خاتون جاں بحق، 12 افراد زخمیکراچی کے علاقے کھارادر میں دھماکے کی اطلاعپانی کی قلت، دریائے سندھ بعض مقامات پر صحرا بن گیاسیسی میں کام کرنے والے نجی سیکورٹی گارڈز کی کم سے کم اجرت 25 ہزار کردی گئی: سعید غنیروپے کے مقابلے میں ڈالر کی اونچی اڑان جاری، آج کتنا مہنگا ہوا؟شیخ محمد بن زید سے شارجہ کے المرشدی قبیلے کے سربراہ قاسم المرشدی کی تعزیتعمران خان کے جان کے خطرے سے متعلق بیان پر جوڈیشل کمیشن بنانے کی پیشکش

وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر بجلی لوڈشیڈنگ کے حوالے سے غلط بیانی سے کام لے رہے ہیں، کاشف شیخ

کراچی، جماعت اسلامی سندھ کے جنرل سیکریٹری کاشف سعید شیخ نے بجلی کی لوڈ شیڈنگ پر تشویش کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر غلط بیانی سے کام لے رہے ہیں۔

لوڈ شیڈنگ مکمل ختم ہونے والےحکومتی دعووں کے بر عکس اس وقت بھی سندھ کے کراچی سمیت شہروں میں 10 اور دیہات میں 15 سے 18گھنٹے لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔ سخت گرمی کے موسم میں 18 گھنٹے لوڈ شیڈنگ حکومتی دعووں کی نفی اور عوام کے ساتھسراسر ظلم ہے۔ جس کی وجہ سے کاروبار تباہ اور معمول کی زندگی سخت متاثر ہو رہی ہے۔ پی ٹی آئی قیادت نے اپنیانتخابی مہم میں مہنگائی، بیروزگاری و کرپشن کے خاتمے کے ساتھ قوم کو بجلی بحران سے نجات دلانے کا بھی وعدہکیا تھا مگران کے 3 سالہ دور حکومت میں عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوا ہے۔ ستم ظریفی تو یہ ہے کہ 18 گھنٹےبجلی کی لوڈ شیڈنگ کے باوجود کے الیکٹرک، حیسکو و سیپکو کی نا انصافیوں اور بلنگ میں کوئی کمی نہیں آ سکیہے۔ ان سے کوئی باز پرس اور غریب عوام کے دکھوں کا مداوا کرنے والا بھی کوئی نہیں ہے۔ بجلی چوری کا بہانہ بنا کرعوام کو لوڈ شیڈنگ سے اذیت دینے والے حکمران عوام کے غیض و غضب سے بچ نہیں سکتے۔ کرپشن اور عملے کی ملیبھگت کے بغیر بجلی چوری نا ممکن ہے۔ چوری کی سزا بجلی کا بل بر وقت ادا کرنے والے پورے علاقے کو کیوں دیجارہی ہے۔ اسلئے وفاقی وزیر پارلیمنٹ اور قوم کو بجلی کی لوڈ شیڈنگ کی غلط بیانی کر کے گمراہ کرنے کی بجائےاصل حقائق سے آگاہ اور بجلی پیدواربڑھانے کےساتھ اس کی چوری ، لائن لاسز کا خاتمہ کرنے کے اقدامات کرے تاکہعوام بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے عذاب سے بچ سکیں۔

About قومی مقاصد نیوز

تبصرہ کریں

آپ کی ایمیل یا ویبشایع نہیں کی جائے گی. لازمی پر کریں *

*

Translate »