تازہ ترین
ہائی بلڈ پریشر کے شکار افراد میں ظاہر ہونے والی علاماتسابق وزیر اعظم عمران خان کی حمایت میں ملک گیر مظاہروں کے بعد بیرون ملک بھی مظاہروں کا سلسلہ جاریعمران کے فونز چوری ہونے کا معاملہ، سی سی ٹی وی فوٹیجز میں گمشدگی کے شواہد نہ مل سکےحکومت کا چیئرمین نیب کو ہٹانے کا فیصلہکراچی دھماکا: وزیراعظم کا وزیراعلیٰ کو فون، ہر ممکن تعاون کی پیشکشملک میں ڈالر 196 روپے کا ہوگیاآرٹیکل 63 اے کی تشریح کیلئے صدارتی ریفرنس پر سماعت مکمل، فیصلہ آج سنایا جائیگاخشک سالی میں گھرے چولستان کے باسی قطرہ قطرہ پانی کو ترس گئےکراچی کے علاقے کھارادر میں دھماکا،خاتون جاں بحق، 12 افراد زخمیکراچی کے علاقے کھارادر میں دھماکے کی اطلاعپانی کی قلت، دریائے سندھ بعض مقامات پر صحرا بن گیاسیسی میں کام کرنے والے نجی سیکورٹی گارڈز کی کم سے کم اجرت 25 ہزار کردی گئی: سعید غنیروپے کے مقابلے میں ڈالر کی اونچی اڑان جاری، آج کتنا مہنگا ہوا؟شیخ محمد بن زید سے شارجہ کے المرشدی قبیلے کے سربراہ قاسم المرشدی کی تعزیتعمران خان کے جان کے خطرے سے متعلق بیان پر جوڈیشل کمیشن بنانے کی پیشکشعمران خان کی سیکیورٹی کیلئے پولیس، ایف سی کی بھاری نفری تعیناتادارہ مداخلت کرے، ٹیکنوکریٹ حکومت لائے اور ستمبر میں الیکشن کرائے: شیخ رشیدسلیکٹڈ وزیر اعظم سے نجات بیرونی سازش نہیں ، جمہوری عمل تھا، بلاولوزیراعظم شہباز شریف کی شیخ خلیفہ کی وفات پر یو اے ای کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان سے تعزیتنئی حکومت کے دعووں کے برعکس آٹا،گھی،گوشت اوردالیں سمیت بڑہتی ہوئی مہنگائی باعث تشویش ہے: محمد حسین محنتی

تحریک انصاف کے وزراء سیاست میں دشنام طرازی پر یقین رکھتے ہیں، جام اکرام اللہ دھاریجو

کراچی، صوبائی وزیر برائے صنعت و تجارت اور انسداد بدعنوانی و محکمہ امداد باہمی جام اکرام اللہ دھاریجو نے علی امین گنڈاپور کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بات انتہائی افسوناک ہے کہ تحریک انصاف کے وزراء سیاست میں دشنام طرازی کو فروغ دے رہے ہیں۔

ضرورت اس امر کی ہے کہ وزیراعظم صاحب اپنے وزراء کے اس عمل پر توجہ دیں اور ان کے لئے اخلاقیات سکھانے کے انتظامات کریں۔ یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں صوبائی وزیر جام اکرام اللہ دھاریجو نے مزید کہا کہ ایک تاریخ ساز شخصیت کو غدار بول کر علی امین گنڈاپور اپنے یتیم سیاسی والدین کو مزید گندہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ سلیکٹیڈ وزیراعظم کو مفت مشورہ دیتا ہوں کہ اپنے وزراء کو سیاست میں اخلاقیات سکھانے کے لیے فوری کلاسز شروع کرائیں۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے وزراء دشنام طرازی کو سیاست سمجھتے ہیں۔

پی ٹی آئی کے وزراء میں اخلاقیات کا بہت بڑا فقدان ہیں ۔ جام اکرام اللہ دھاریجو نے کہا کہ ایک دور تھا کہ سیاست اور اخلاقیات کا چولی دامن کا ساتھ ہوتا تھا لیکن ایک یہ دور ہے کہ علی امین گنڈاپوری اور مراد سعید جیسے لوگوں سیاست پر مسلط کردئیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک تاریخی حقیقت ہے کہ

بھٹو خاندان نے ملک ، عوام اور جمہوریت کی خاطر شہادتوں کے جام نوش کیے جبکہ سلیکٹیڈ نیازی کے نااہل سیاسی بونے وزراء اپنے قد سے زیادہ اچھل رہے ہیں اور تاریخ سے نابلد ہونے کا ثبوت دے رہے ہیں۔ صوبائی وزیر برائے صنعت و تجارت اور انسداد بدعنوانی و محکمہ امداد باہمی جام اکرام اللہ دھاریجو نے کہا کہ قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو کا عوام کے دلوں پر راج ہے اور ہمیشہ رہے گا۔شھید ذوالفقار علی بھٹو نے پاکستان اسلامی دنیا کی پہلی ایٹمی طاقت بنایا۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کی منحوسیت پاکستانی عوام مہنگائی، بیروزگاری اور لوڈ شیڈنگ کی صورت میں بھگت رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سلیکٹیڈ نیازی اور اس کی نااہل ٹولہ ملک اور عوام کے لیے عذاب ہے۔نااہل وفاقی حکومت نے چینی چور، آٹا چور، پیٹرول چور مافیاز سے متعارف کروانے کے علاوہ کچھ نہیں کیا۔

About قومی مقاصد نیوز

تبصرہ کریں

آپ کی ایمیل یا ویبشایع نہیں کی جائے گی. لازمی پر کریں *

*

Translate »