آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے آذر بائیجان کے پاکستان میں سفیر علی علیزادہ نے الوادعی ملاقات کی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دوران ملاقات باہمی دلچسپی کے امور، خطے کی سیکیورٹیصورتحال، افغان امن عمل اور دونوں ممالک کے درمیان دفاع سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کے حوالے سے بات چیتکی گئی۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ آرمی چیف نے آذربائیجان کے سفیر میں پاکستان میں خدمات پر ان کا شکریہ ادا کیااوردونوں ممالک کے درمیان تعلقات کے فروغ میں ان کے کردار کی تعریف کی۔