تازہ ترین
ہائی بلڈ پریشر کے شکار افراد میں ظاہر ہونے والی علاماتسابق وزیر اعظم عمران خان کی حمایت میں ملک گیر مظاہروں کے بعد بیرون ملک بھی مظاہروں کا سلسلہ جاریعمران کے فونز چوری ہونے کا معاملہ، سی سی ٹی وی فوٹیجز میں گمشدگی کے شواہد نہ مل سکےحکومت کا چیئرمین نیب کو ہٹانے کا فیصلہکراچی دھماکا: وزیراعظم کا وزیراعلیٰ کو فون، ہر ممکن تعاون کی پیشکشملک میں ڈالر 196 روپے کا ہوگیاآرٹیکل 63 اے کی تشریح کیلئے صدارتی ریفرنس پر سماعت مکمل، فیصلہ آج سنایا جائیگاخشک سالی میں گھرے چولستان کے باسی قطرہ قطرہ پانی کو ترس گئےکراچی کے علاقے کھارادر میں دھماکا،خاتون جاں بحق، 12 افراد زخمیکراچی کے علاقے کھارادر میں دھماکے کی اطلاعپانی کی قلت، دریائے سندھ بعض مقامات پر صحرا بن گیاسیسی میں کام کرنے والے نجی سیکورٹی گارڈز کی کم سے کم اجرت 25 ہزار کردی گئی: سعید غنیروپے کے مقابلے میں ڈالر کی اونچی اڑان جاری، آج کتنا مہنگا ہوا؟شیخ محمد بن زید سے شارجہ کے المرشدی قبیلے کے سربراہ قاسم المرشدی کی تعزیتعمران خان کے جان کے خطرے سے متعلق بیان پر جوڈیشل کمیشن بنانے کی پیشکشعمران خان کی سیکیورٹی کیلئے پولیس، ایف سی کی بھاری نفری تعیناتادارہ مداخلت کرے، ٹیکنوکریٹ حکومت لائے اور ستمبر میں الیکشن کرائے: شیخ رشیدسلیکٹڈ وزیر اعظم سے نجات بیرونی سازش نہیں ، جمہوری عمل تھا، بلاولوزیراعظم شہباز شریف کی شیخ خلیفہ کی وفات پر یو اے ای کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان سے تعزیتنئی حکومت کے دعووں کے برعکس آٹا،گھی،گوشت اوردالیں سمیت بڑہتی ہوئی مہنگائی باعث تشویش ہے: محمد حسین محنتی

پی ٹی آئی کے تین سالہ دور میں ملک میں غربت اور بے روزگاری میں کئی گنا اضافہ ہوا، سراج الحق

فائل فوٹو

لاہور، امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہاہے کہ سی پیک کے ثمرات تمام صوبوں اور خطوں کو برابری کیسطح پر ملنے چاہئیں ۔بلوچستان کے وسائل پر سب سے پہلا حق صوبے کے عوام کا ہے ۔

پی ٹی آئی کے دور میں سیپیک پر کام کی رفتار سست ہے ۔ ملک کی معیشت اور نظریات پر دشمنوں کی جانب سے حملے ہورہے ہیں ۔ بڑی سیاسیجماعتوں کو عوام اور ملک سے کچھ لینا دینا نہیں ، سب کے اپنے مفادات ہیں ۔ پائیدار جمہوریت کے لیے الیکشن کمیشنکو آزاداور خود مختار ادارہ بنانا پڑے گا ۔ مہنگائی اور بے روزگاری کا خاتمہ سودی معیشت اور آئی ایم ایف سے نجاتحاصل کرنے سے ہوسکتا ہے ۔ گھریلو تشدد بل اسلامی اقدار پر حملہ اور خاندانی نظام کو تباہ کرنے کی سازش ہے ۔ بلکو اسلامی نظریاتی کونسل کو بھجوانا مثبت پیش رفت ہے ۔ امید ہے کونسل کی سفارشات پر عملدرآمد ہوگا ۔ پنجاباسمبلی سے پاس ہونے والا تحفظ ممبران ایکٹ آزادی صحافت پر حملہ ہے ۔ صحافیوں کے تحفظات دور کیے جائیں،صوبائی حکومت فور ی طور پر ایکٹ واپس لے ۔ جماعت اسلامی میڈیا کی آزادی پر یقین رکھتی ہے ۔ صحافیوں کیجدوجہد میں ان کے شانہ بشانہ ہیں ۔ دیہی علاقوں میں گھنٹوں لوڈشیڈنگ ہورہی ہے ۔ بڑے شہروں میںبھی چھ سے آٹھگھنٹے بجلی غائب رہتی ہے ۔ حکومت پاور پلانٹس کے لیے فیول کا بندوبست کرے ۔ ٹرانسمیشن سسٹم کی اپ گریڈیشننہیں ہوئی ۔ واٹر او رپاور سیکٹر کی بہتری کے لیے ایمر جنسی بنیادوں پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کااظہارانہوںنے منصورہ میں عوامی وفود سے ملاقات کرتے ہوئے کیا ۔

سراج الحق نے کہاکہ پی ٹی آئی کے تین سالہ دور میں ملک میں غربت اور بے روزگاری میں کئی گنا اضافہ ہواملکی مسائل کے حل کے لیے کوئی سنجیدہ کوشش نہیں ہوئی ۔ صنعت و زراعت کا برا حال ہے ۔ تعلیم اور صحت کےشعبوں کوئی بہتری نہیں آئی ۔چینی، آٹا، گھی ، پٹرول ، سی این جی ، ایل پی جی سمیت تمام بنیادی ضرورت کیقیمتوں میں 35 فیصد سے لے کر سو فیصد تک اضافہ ہوا ۔ حکومت نے ایک جانب قرضوں پر قرضے لیے ، دوسری جانباداروں کو کمزور کیا ۔ انہوںنے کہاکہ جماعت اسلامی نے بے روزگاری و مہنگائی کے خلاف تحریک کاآغاز کردیاہے جسےحتمی مرحلے تک لے کر جائیں گے ۔ جمعہ کو اسلام آباد میں بے روزگاری مارچ کیا گیا جس میں ہزاروں بے روزگارنوجوانوں نے شرکت کی ۔ اتوار کو ملک بھر میں سودی معیشت اور حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف یوماحتجاج منایا گیا ۔

سراج الحق نے کہاکہ عوام کی اکثریت پی ٹی آئی حکومت کی پالیسیوں سے سخت نالاں اور موجودہ سسٹم سےنجات چاہتی ہے ۔انہوںنے کہاکہ گزشتہ 73 سال کے تجربوں سے ثابت ہوچکا کہ مارشل لاءاور لولی لنگڑی جمہوریتمسائل کا حل نہیں ۔ ملک میں پائیدار جمہوریت کے لیے شفاف انتخابات ہونا بنیادی شرط ہے ۔ الیکشن میں زر اور زورکے کلچر کو ختم کرناہوگا ۔جمہوریت کو قرآن وسنت کے تابع کرنا پڑے گا ۔ انہو ںنے کہاکہ ہر فرد کو معاشرے میں بہتریکے لیے کردار ادا کرنا چاہیے ۔ جاگیرداروں اور کرپٹ سرمایہ داروں سے جان چھڑانے کا وقت آگیا ہے ۔ جماعت اسلامیاللہ کے دین کو اللہ کی زمین پر غالب کرنا چاہتی ہے ۔ ہماری سیاست کا مقصد فرد کے ذریعے معاشرے کی اصلاح ہے ۔عوام کی طاقت سے اقتدار میں آکر ملک کو حقیقی معنوں میں اسلامی جمہوری ریاست بنائیں گے اوربانیان پاکستان کےخواب کو تعبیر دیں گے ۔

About قومی مقاصد نیوز

تبصرہ کریں

آپ کی ایمیل یا ویبشایع نہیں کی جائے گی. لازمی پر کریں *

*

Translate »