وزیراعظم عمران خان نے نو منتخب ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور انہیں صدر منتخبہونے پر مبارک باد دی۔
وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ابراہیم رئیسی کی کامیابی ایران کے لوگوں کا اُن پر اعتماد کا مظہر ہے ۔
ٹیلی فونک گفتگو میں دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا اور معاشی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ۔