بالی وڈ سپر اسٹار عامر خان اور ان کی اہلیہ فلمساز کرن راؤ نے اپنی شادی ختم کرنے کا اعلان کردیا۔
بالی وڈ میں مسٹر پرفیکشنسٹ کے نام سے پکارے جانے والے اداکار عامر خان اور ان کی دوسری اہلیہ سے متعلقبھارتی میڈیا دعویٰ کررہا ہے کہ دونوں نے ایک دوسرے سے علیحدگی کا اعلان کرتے ہوئے ایک مشترکہ بیان جاری کیاہے۔
عامر خان اور کرن راؤ کے بھارتی میڈیا میں سامنے آنے والے مشترکہ بیان میں کہا گیا ہےکہ شادی کے ان 15 سالوںمیں ہم نے ایک ساتھ زندگی کے کئی مختلف تجربات کیے اور ڈھیروں خوشگوار لمحات ساتھ گزارے، ہمارا رشتہ محضبھروسے، عزت اور محبت کی بنیاد پر پروان چڑھا۔