تازہ ترین
آئی جی سندھ مشتاق مہر کو عہدے سے ہٹا دیا گیاچیئرمین پاکستان بزنس گروپ فراز الرحمان کی شیخ خلیفہ کی وفات پر اظہار تعزیت کے لئے قونصل جنرل عرب امارات سے ملاقاتآباد اور پاکستان انجینئرنگ کونسل کے باہمی اشتراک سے نئے گریجویٹ انجینئرز کی انٹرن شپ کا آغازامریکی کانگریس کی 50 سال میں پہلی بار اڑن طشتریاں نظر آنے کے واقعات پر سماعتلوٹوں کے خلاف فیصلے پر سپریم کورٹ کا شکریہ ادا کرتے ہیں، عمران خان فیصلے پر ردعملہائی بلڈ پریشر کے شکار افراد میں ظاہر ہونے والی علاماتسابق وزیر اعظم عمران خان کی حمایت میں ملک گیر مظاہروں کے بعد بیرون ملک بھی مظاہروں کا سلسلہ جاریعمران کے فونز چوری ہونے کا معاملہ، سی سی ٹی وی فوٹیجز میں گمشدگی کے شواہد نہ مل سکےحکومت کا چیئرمین نیب کو ہٹانے کا فیصلہکراچی دھماکا: وزیراعظم کا وزیراعلیٰ کو فون، ہر ممکن تعاون کی پیشکشملک میں ڈالر 196 روپے کا ہوگیاآرٹیکل 63 اے کی تشریح کیلئے صدارتی ریفرنس پر سماعت مکمل، فیصلہ آج سنایا جائیگاخشک سالی میں گھرے چولستان کے باسی قطرہ قطرہ پانی کو ترس گئےکراچی کے علاقے کھارادر میں دھماکا،خاتون جاں بحق، 12 افراد زخمیکراچی کے علاقے کھارادر میں دھماکے کی اطلاعپانی کی قلت، دریائے سندھ بعض مقامات پر صحرا بن گیاسیسی میں کام کرنے والے نجی سیکورٹی گارڈز کی کم سے کم اجرت 25 ہزار کردی گئی: سعید غنیروپے کے مقابلے میں ڈالر کی اونچی اڑان جاری، آج کتنا مہنگا ہوا؟شیخ محمد بن زید سے شارجہ کے المرشدی قبیلے کے سربراہ قاسم المرشدی کی تعزیتعمران خان کے جان کے خطرے سے متعلق بیان پر جوڈیشل کمیشن بنانے کی پیشکش

لاہور سمیت پنجاب بھر میں بجلی کا بحران سنگین، ملتان اور گوجرانوالا میں عوام کا احتجاج

لاہور سمیت پنجاب بھر میں بجلی کا بحران سنگین ہوگیا۔

ملتان اور گوجرانوالا میں لوڈشیڈنگ کے ستائے عوام سڑکوں پر آگئے اور سڑکیں بلاک کردیں۔

ملتان کے علاقے نواب پور روڈ پر بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے خلاف شہریوں نے احتجاج کیا جبکہ گوجرانوالا میں جیتی روڈپر گوندلانوالہ چوک پر شہریوں نے مظاہرہ کیا۔

مظاہرین نے گیپکو اور حکومت کے خلاف نعرے بازی بھی کی۔ شہریوں کا کہنا تھا کہ 16 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ سےزندگی اجیرن ہوگئی ہے۔

اُدھر صوبائی دارالحکومت لاہورمیں بھی 24 گھنٹوں کے دوران وقفے وقفے سے لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

شدید گرمی میں بجلی غائب ہونے سے شہری بلبلا اٹھے ہیں۔ 

لیسکو حکام کے مطابق شارٹ فال میں اضافے کی وجہ سے لیسکو کی حدود میں غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہےجبکہ گرڈ اسٹیشنز پر دباؤ بڑھنے کی وجہ سے ٹرپنگ کے مسائل کا بھی سامنا ہے۔ 

لودھراں ،بہاولپور، بہاولنگر سمیت پنجاب کے اکثر شہروں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 6 سے 8 گھنٹے جبکہ دیہی علاقوںمیں 10 سے 12 گھنٹے تک جاپہنچاہے جبکہ فیصل آباد، سیالکوٹ اور گجرات میں بھی بجلی کی لوڈ شیڈنگ سے عوامسخت پریشان ہیں۔ 

دوسری جانب وزارت پاور حکام کا کہنا ہے کہ تربیلا میں پانی کی کمی اور پاور ہاؤسز کو گیس تیل نہ ملنے سےلوڈشیڈنگ میں اضافہ ہوا، دو تین روز میں صورت حال بہتر ہو جائے گی۔

About قومی مقاصد نیوز

تبصرہ کریں

آپ کی ایمیل یا ویبشایع نہیں کی جائے گی. لازمی پر کریں *

*

Translate »