سانگھڑ، ضلع سانگھڑ میں 70 ہزار لوگوں کو کورونا ویکسین لگائی گئی ہے جبکہ ویکسین کے عمل کو تیز کرنے کے لئےمحکمہ صحت اور روینیو کے حکام پر مشتمل خصوصی کمیٹیاں تشکیل دی گئیں ہیں تاکہ روزانہ کی بنیاد پر 8 ہزارافراد کو ویکسین کرنے کا ہدف پورا کیا جاسکتا ہے.
ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر عمران الحسن خواجہ کی زیر صدارت ان کے آفسمیں منعقدہ کورونا ویکسین کے متعلق اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر عمران الحسن خواجہ نے صحتکے عہدیداروں پر زور دیا کہ وہ عوام کو کورونا ویکسین لگوانے کے بارے میں راضی کریں اور دیہاتیوں میں ویکسین کرنےکے لئے خصوصی ٹیموں کے روانہ کریں. انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس سے بچاؤ کا واحد حل ویکسین ہے لہذا لوگکورونا سے اپنے آپ کو بچانے کے لئے ویکسین کروائیں جس سے معمول کی زندگی بھی بحال ہوگی.