اسرائیلی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے سابق معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز ذلفیبخاری نے نومبر 2020 میں موساد چیف سے ملاقات کیلئے اسرائیل کا مختصر خفیہ دورہ کیا جبکہ ذلفی بخاری نےخبروں کو بے بنیاد اور احمقانہ قرار دیا۔
اسرائیل اخبار نے اسلام آباد ذرائع کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے سابقمعاون خصوصی ذلفی بخاری نے نومبر 2020 کے آخری ہفتے میں اسرائیل کا ایک مختصر خفیہ دورہ کیا جس میںانہوں نے موساد چیف سے ملاقات کی اور ایک اہم شخصیت کی طرف سے پیغام بھی پہنچایا، دورے کا مقصد سینیئراسرائیلی عہدیداروں سے ملاقات کرنا تھا۔