قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے حق نمائندگی کا نیا فارمولا پیشکر دیا۔
سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں شہباز شریف نے اوورسیز پاکستانیوں کے لیے قومی اسمبلی اور سینیٹ میںمخصوص نشستوں کی تجویز پیش کی۔
انہوں نے قومی اسمبلی میں 5 سے 7 اور سینیٹ میں 2 نشستیں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے مختص کرنےکیتجویز پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح سے بیرون ملک پاکستانیوں کے نمائندے پارلیمان میں ان کی نمائندگی کرتے ہوئےمسائل پیش کر سکیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ ان نشستوں پر نمائندگی کا طریقہ کار اور شرائط پارلیمنٹ میں تمام سیاسی جماعتیں مل کر طےکریں، سیاسی جماعتوں کے اتفاق رائے سے مطلوبہ قانون سازی کی جا سکتی ہے، اس طریقہ کار سے بیرون ملک مقیمپاکستانیوں کو پارلیمان میں یقینی نمائندگی مل سکتی ہے۔