تازہ ترین
ہائی بلڈ پریشر کے شکار افراد میں ظاہر ہونے والی علاماتسابق وزیر اعظم عمران خان کی حمایت میں ملک گیر مظاہروں کے بعد بیرون ملک بھی مظاہروں کا سلسلہ جاریعمران کے فونز چوری ہونے کا معاملہ، سی سی ٹی وی فوٹیجز میں گمشدگی کے شواہد نہ مل سکےحکومت کا چیئرمین نیب کو ہٹانے کا فیصلہکراچی دھماکا: وزیراعظم کا وزیراعلیٰ کو فون، ہر ممکن تعاون کی پیشکشملک میں ڈالر 196 روپے کا ہوگیاآرٹیکل 63 اے کی تشریح کیلئے صدارتی ریفرنس پر سماعت مکمل، فیصلہ آج سنایا جائیگاخشک سالی میں گھرے چولستان کے باسی قطرہ قطرہ پانی کو ترس گئےکراچی کے علاقے کھارادر میں دھماکا،خاتون جاں بحق، 12 افراد زخمیکراچی کے علاقے کھارادر میں دھماکے کی اطلاعپانی کی قلت، دریائے سندھ بعض مقامات پر صحرا بن گیاسیسی میں کام کرنے والے نجی سیکورٹی گارڈز کی کم سے کم اجرت 25 ہزار کردی گئی: سعید غنیروپے کے مقابلے میں ڈالر کی اونچی اڑان جاری، آج کتنا مہنگا ہوا؟شیخ محمد بن زید سے شارجہ کے المرشدی قبیلے کے سربراہ قاسم المرشدی کی تعزیتعمران خان کے جان کے خطرے سے متعلق بیان پر جوڈیشل کمیشن بنانے کی پیشکشعمران خان کی سیکیورٹی کیلئے پولیس، ایف سی کی بھاری نفری تعیناتادارہ مداخلت کرے، ٹیکنوکریٹ حکومت لائے اور ستمبر میں الیکشن کرائے: شیخ رشیدسلیکٹڈ وزیر اعظم سے نجات بیرونی سازش نہیں ، جمہوری عمل تھا، بلاولوزیراعظم شہباز شریف کی شیخ خلیفہ کی وفات پر یو اے ای کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان سے تعزیتنئی حکومت کے دعووں کے برعکس آٹا،گھی،گوشت اوردالیں سمیت بڑہتی ہوئی مہنگائی باعث تشویش ہے: محمد حسین محنتی

ٹرمپ کورونا میں مبتلا امریکی شہریوں کو گوانتاناموبے بھیجنا چاہتے تھے، انکشاف

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے متعلق انکشاف ہوا ہے کہ وہ کورونا میں مبتلا امریکی شہریوں کو گوانتاناموبےبھیجنا چاہتے تھے۔

امریکی خبر رساں ادارے واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق دو صحافیوں کی جانب سے لکھی گئی کتاب میں یہانکشاف کیا گیا ہےکہ سابق امریکی صدر کا خیال تھا کہ امریکا میں کورونا وائرس کا شکار ہونے والے شہریوں کوگوانتاناموبے کی جیل میں رکھا جائے۔

رپورٹ کے مطابق کتاب میں بتایا گیاہے کہ امریکا میں کورونا وائرس کی صورتحال خراب ہونے کے بعد ٹرمپ نے فروری2020 میں ہونے والی ایک میٹنگ میں اپنے اسٹاف سے سوال کیا کہ کیا ہمارے پاس ایسا کوئی آئس لینڈ نہیں جس کے ہممالک ہیں؟ گوانتاناموبے کے بارے میں کیا خیال ہے؟

کیوبا میں موجود گوانتاناموبے جیل کو امریکا سنگین جرائم میں ملوث قیدیوں کے لیے استعمال کرتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اُس وقت ٹرمپ نے کہا کہ ہم مصنوعات درآمد کرتے ہیں اور ہم وائرس درآمد نہیں کریں گے۔

اس میٹنگ کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ خود وائرس کا شکار ہوگئے اور انہیں اسپتال منتقل کرنا پڑا۔

سابق امریکی صدر کے دور میں امریکا کو کورونا کی انتہائی خطرناک صورتحال کا سامنا کرنا پڑا تھا اور جان ہاپکنزیونیورسٹی کی رپورٹ کے مطابق ٹرمپ کے دور حکومت تک امریکا میں کورونا سے 4 لاکھ افراد ہلاک ہوچکے تھے۔

رپورٹ کے مطابق ٹرمپ نے اس وقت کے سیکرٹری صحت سے کہا کہ ٹیسٹنگ مجھے مار رہی ہے، ٹیسٹنگ کی وجہ سےمیں الیکشن ہارجاؤں گا۔

About قومی مقاصد نیوز

تبصرہ کریں

آپ کی ایمیل یا ویبشایع نہیں کی جائے گی. لازمی پر کریں *

*

Translate »