اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نےکہا ہےکہ طاقتور امریکا 20 برس میں افغانستان کے اندر سے جنگ نہ جیت سکاتوپاکستان میں اڈوں سے یہ کیسےممکن ہے؟ اور اگر امریکا کو افغانستان کیخلاف اڈے دیےتو پاکستان پھر دہشتگردوںکاہدف بنےگا۔
امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ میں لکھے گئے مضمون میں وزیراعظم عمران خان نے کہا ہےکہ پاکستان افغان عوام کےفیصلے سے بننے والی حکومت کی تائید کرےگا، افغانستان میں کسی بھی دھڑے کی حمایت نہیں کرتے، ماضی میں ایکدھڑےکی حمایت سے پاکستان نے غلطی کی جسے دہرایا نہیں جائےگا۔