کراچی، صوبائی وزیر برائے صنعت و تجارت اور انسداد بدعنوانی و محکمہ امداد باہمی جام اکرام اللہ دھاریجو نے کہاہے کہ نائجیر کے سرمایہ کاروں کے لئے سندھ میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں اور حکومت سندھ انسرمایہ کاروں کو بہتر انفرااسٹرکچر اور ان کے سرمائے کو مکمل تحفظ فراہم کرے گی۔
یہ بات آج انہوں نے نائجیر کےوزیر صنعت و تجارت گاڈو سابو موکٹر کی قیادت میں آنے والے ایک وفد سے اپنے دفتر میں ملاقات کے موقع پر کہی۔ وفدمیں نائجیر کے وزیر انویسٹمنٹ ذکری ورگو بوباکار اور دیگر بزنس مین ، پاکستانی سفیر برائے نائجیر احمد علی سرواےاور شہباز اکرم شاہ زیب اکرم و دیگر بھی موجود تھے۔ صوبائی وزیر جام اکرام اللہ دھاریجو نے وفد کے اراکین کو یقیندلایا کہ سندھ میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ پاکستان ایک زرعی ملک ہے۔ سندھ میں ایگرو بیسٹ انڈسٹریز کے بہت مواقع ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ نائجیر کے سرمایہ کاروں کو مکمل تحفظ فراہم کریں گے جبکہسرمایہ کاری کے لئے
سندھ ٹیکنکل معاونت بھی فراہم کرنے کے لئے تیار ہے۔ جام اکرام اللہ دھاریجو نے کہا کہ۔حیدرآباد موٹر سائیکلمینوفیکچرنگ کا مرکز ہے اور ضرورت اس امر کی ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ اور تجارتی و ثقافتی تعلقات کومزید بہتر بنایا جائے۔ اس موقع پر نائجیر کے وزیر تجارت و کامرس گاڈو سابو موکٹر نے کہا کہ
نائجیر بھی پاکستانی سرمایہ کاروں کو بہتر سہولیات فراہم کرے گا اور نائجیر میں پاکستانی سفیر کی تعیناتی کے بعددونوں ممالک میں تعلقات مزید بہتر ہونے کی امید ہے۔ اس موقع پر دونوں وزراء نے پاکستان اور نائجیر کے مابین تعلقاتبڑھائے پر زور دیا۔ جام اکرام اللہ دھاریجو نے امید ظاہر کی کہ وفود کے تبادلے دونوں اسلامی ممالک کے تعلقات بہترہوں گے اور تجارت کو فروغ ملے گا۔ صوبائی وزیر جام اکرام اللہ دھاریجو نے وفد کو بتایا کہ سندھ میں غیر ملکیسرمایہ کاروں کو ترغیب دینے کے لئے اسپیشل اکنامک زون قائم کیا گیا ہے جہاں تمام ممکنہ سہولتیں فراہم کردیں گئیں۔اس موقع پر صوبائی وزیر برائے صنعت و تجارت اور انسداد بدعنوانی و محکمہ امداد باہمی جام اکرام دھاریجو نے وفدکے اراکین کو سندھ کا روایتی تحفہ اجرکیں پیش کیں۔ وفد کے اراکین نے پرجوش خیر مقدم کرنے اور سندھ میں سرمایہکاری کے مواقع سے آگہی فراہم کرنے پر صوبائی وزیر جام اکرام اللہ دھاریجو کا شکریہ ادا کیا۔