چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کا بجٹ اور بجٹ سیشندونوں غیر قانونی ہیں۔
اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیر صدارت ہونے والے بجٹ سیشن سے اظہار خیال کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداریکا کہنا تھا کہ اپوزیشن اپوزیشن کو کرنی ہے، حکومت اپوزیشن کا کردار ادا کرے گی تو حکومت کون چلائے گا، یہچاہتے تھے اپوزیشن کو موقع نہ ملے اور بجٹ عوام کے سامنے نہ آئے۔
حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ خبردار کسی نے ناجائز حکومت کے لیے ریاستمدینہ کا لفظ استعمال کیا، قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر پر بجٹ کتاب پھینکی گئی، اسپیکر صاحب آپ کو نیاپاکستان مبارک ہو۔
ان کا کہنا تھا کہ حکومت کا پورا کا پورا بجٹ جھوٹ پر مبنی ہے ، عوام کو پتہ ہے 4 فیصد گروتھ جھوٹ ہے، میںسمجھتا ہوں کہ یہ بجٹ اور بجٹ سیشن دونوں غیر قانونی ہیں، آج تک نیا این ایف سی ایوارڈ نہیں دیا گیا، جب تک اینایف سی ایوارڈ نہیں دیں گے تب تک ہر بجٹ غیر آئینی ہو گا۔