تازہ ترین
ہائی بلڈ پریشر کے شکار افراد میں ظاہر ہونے والی علاماتسابق وزیر اعظم عمران خان کی حمایت میں ملک گیر مظاہروں کے بعد بیرون ملک بھی مظاہروں کا سلسلہ جاریعمران کے فونز چوری ہونے کا معاملہ، سی سی ٹی وی فوٹیجز میں گمشدگی کے شواہد نہ مل سکےحکومت کا چیئرمین نیب کو ہٹانے کا فیصلہکراچی دھماکا: وزیراعظم کا وزیراعلیٰ کو فون، ہر ممکن تعاون کی پیشکشملک میں ڈالر 196 روپے کا ہوگیاآرٹیکل 63 اے کی تشریح کیلئے صدارتی ریفرنس پر سماعت مکمل، فیصلہ آج سنایا جائیگاخشک سالی میں گھرے چولستان کے باسی قطرہ قطرہ پانی کو ترس گئےکراچی کے علاقے کھارادر میں دھماکا،خاتون جاں بحق، 12 افراد زخمیکراچی کے علاقے کھارادر میں دھماکے کی اطلاعپانی کی قلت، دریائے سندھ بعض مقامات پر صحرا بن گیاسیسی میں کام کرنے والے نجی سیکورٹی گارڈز کی کم سے کم اجرت 25 ہزار کردی گئی: سعید غنیروپے کے مقابلے میں ڈالر کی اونچی اڑان جاری، آج کتنا مہنگا ہوا؟شیخ محمد بن زید سے شارجہ کے المرشدی قبیلے کے سربراہ قاسم المرشدی کی تعزیتعمران خان کے جان کے خطرے سے متعلق بیان پر جوڈیشل کمیشن بنانے کی پیشکشعمران خان کی سیکیورٹی کیلئے پولیس، ایف سی کی بھاری نفری تعیناتادارہ مداخلت کرے، ٹیکنوکریٹ حکومت لائے اور ستمبر میں الیکشن کرائے: شیخ رشیدسلیکٹڈ وزیر اعظم سے نجات بیرونی سازش نہیں ، جمہوری عمل تھا، بلاولوزیراعظم شہباز شریف کی شیخ خلیفہ کی وفات پر یو اے ای کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان سے تعزیتنئی حکومت کے دعووں کے برعکس آٹا،گھی،گوشت اوردالیں سمیت بڑہتی ہوئی مہنگائی باعث تشویش ہے: محمد حسین محنتی

ممبران قومی اسمبلی نے اپنے رویوں سے سیاسی، جمہوری، پارلیمانی روایات میں سیاہ داغ لگادیا، لیاقت بلوچ

کراچی، نائب امیر جماعت، اسلامی اور سابق پارلیمانی لیڈر لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی میں حکومت اوراپوزیشن ممبرز کے جذباتی رویے، دنگا فساد، بداخلاقی، بدزبانی کے بعد یکدم سکون ثابت کررہا ہے کہ جھگڑے اورسکون کا سوئچ کہیں سے آن آف ہوا۔

ممبران قومی اسمبلی نے اپنے رویوں سے سیاسی،  جمہوری، پارلیمانی روایات میںسیاہ داغ لگادیا ہے۔ ان رویوں کے ساتھ پارلیمنٹ عوام کے جذبات کی ترجمانی سے معذور ہی رہے گی۔ انہوں نے آج ایکبیان میں کہاکہ عوام بےخبر ہے کہ حکومتی اور اپوزیشن ارکان نے یہ سارا کھیل کیوں اور کس کے لیے سجایا۔ حقیقتیہ ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے شدت جذبات، زبان کے عدم کنٹرول کے ساتھ سیاست کو شدت، انتہا پسندی اور انتقامکا کھیل بنادیا ہے۔ نفرتیں کوٹ کوٹ کر بھردی گئی ہیں، جس کا انجام خراب ہے۔ آئین، جمہوریت، پارلیمانی نظام کیحفاظت کے لیے قومی قیادت کو بالغ النظر اور باشعور ہونے کا عملی ثبوت دینا ہوگا۔

لیاقت بلوچ نے کہا کہ انتخابی اصلاحات کے لیے حکومتی مسودہ متنازع ہے اور قومی اسمبلی سے اس کی منظوری بھیمتنازع ہے۔ شفاف، غیرجانبدارانہ انتخابات اور اتفاق رائے کے ساتھ انتخابی اصلاحات ناگزیر ہیں۔ حکومت انتخابیاصلاحات کا قومی اسمبلی سے زبردستی منظور کردہ بل واپس لے اور قومی ڈائیلاگ اور اتفاق رائے سے انتخابیاصلاحات کا راستہ ہموار کرے۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان ہی پہلا فورم ہے جہاں تمام سیاسی جماعتوں کا مشترکہاجلاس ہو اور انتخابی اصلاحات پر اتفاق پیدا کیا جائے۔ ایسے ہی مسودہ کی پارلیمنٹ منظوری دے۔  سیاسی جماعتیںاور ریاستی ادارے نام نہاد الیکٹیبلز کے ناسور سے قومی سیاست کو نجات دلائیں۔ امیدواران کو توڑنا، حکومتیریاستتی اثر و رسوخ استعمال کرنا، ووٹرز کے ذہن کو مصنوعی ماحول میں رائے تبدیل کرنے کا دھندہ بند کیا جائے۔پائیدار جمہوریت، مستحکم سیاسی انتخابی نظام ہی قومی سلامتی، قومی ترقی اور قومی وحدت کا ضامن ہے۔

About قومی مقاصد نیوز

تبصرہ کریں

آپ کی ایمیل یا ویبشایع نہیں کی جائے گی. لازمی پر کریں *

*

Translate »