تازہ ترین
آئی جی سندھ مشتاق مہر کو عہدے سے ہٹا دیا گیاچیئرمین پاکستان بزنس گروپ فراز الرحمان کی شیخ خلیفہ کی وفات پر اظہار تعزیت کے لئے قونصل جنرل عرب امارات سے ملاقاتآباد اور پاکستان انجینئرنگ کونسل کے باہمی اشتراک سے نئے گریجویٹ انجینئرز کی انٹرن شپ کا آغازامریکی کانگریس کی 50 سال میں پہلی بار اڑن طشتریاں نظر آنے کے واقعات پر سماعتلوٹوں کے خلاف فیصلے پر سپریم کورٹ کا شکریہ ادا کرتے ہیں، عمران خان فیصلے پر ردعملہائی بلڈ پریشر کے شکار افراد میں ظاہر ہونے والی علاماتسابق وزیر اعظم عمران خان کی حمایت میں ملک گیر مظاہروں کے بعد بیرون ملک بھی مظاہروں کا سلسلہ جاریعمران کے فونز چوری ہونے کا معاملہ، سی سی ٹی وی فوٹیجز میں گمشدگی کے شواہد نہ مل سکےحکومت کا چیئرمین نیب کو ہٹانے کا فیصلہکراچی دھماکا: وزیراعظم کا وزیراعلیٰ کو فون، ہر ممکن تعاون کی پیشکشملک میں ڈالر 196 روپے کا ہوگیاآرٹیکل 63 اے کی تشریح کیلئے صدارتی ریفرنس پر سماعت مکمل، فیصلہ آج سنایا جائیگاخشک سالی میں گھرے چولستان کے باسی قطرہ قطرہ پانی کو ترس گئےکراچی کے علاقے کھارادر میں دھماکا،خاتون جاں بحق، 12 افراد زخمیکراچی کے علاقے کھارادر میں دھماکے کی اطلاعپانی کی قلت، دریائے سندھ بعض مقامات پر صحرا بن گیاسیسی میں کام کرنے والے نجی سیکورٹی گارڈز کی کم سے کم اجرت 25 ہزار کردی گئی: سعید غنیروپے کے مقابلے میں ڈالر کی اونچی اڑان جاری، آج کتنا مہنگا ہوا؟شیخ محمد بن زید سے شارجہ کے المرشدی قبیلے کے سربراہ قاسم المرشدی کی تعزیتعمران خان کے جان کے خطرے سے متعلق بیان پر جوڈیشل کمیشن بنانے کی پیشکش

‎میرٹ کی پامالی میں موجودہ حکومت نے سابقہ ریکارڈ توڑ دیے

امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہاہے کہ تبدیلی بے نقاب ہو چکی ، میرٹ کی پامالی میں موجودہ حکومتنے سابقہ ریکارڈ توڑ دیے ۔

اپوزیشن کی دو جماعتیں اور پی ٹی آئی محض پوائنٹ سکورنگ کے لیے میڈیا پر دنگل لڑ رہیہیں۔ بائیس کروڑ عوام کا بے رحمی کے ساتھ استحصال ہورہا ہے ۔ عوام پہلے ہی بھوک سے مر رہے ہیں، بجٹ کے نتیجہمیں ملک میں مہنگائی کا ایک اور طوفان آئے گا ۔ حکومت آٹے ، چینی ، گھی ، دالیں سستی کرنے کی بجائے حقائق کےبرعکس اعشاریے پیش کر رہی ہے ۔بجلی ، گیس ، پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کا یوٹرن بم تیار کیا جارہاہے ۔ ٹیکساہداف کے حصول کے لیے عوام کا خون چوسا جائے گا ۔ ملکی معیشت عالمی اداروں کے پنجہ میں جکڑی ہوئی ہے ، جبکہنظریہ پر مغرب زدہ اذہان حملے کر رہے ہیں ۔ پی ٹی آئی کے تین سالوں میں لاقانونیت اور پولیس گردی میں اضافہ ہوا ۔اسلام آباد میں 16 سالہ حسن خان کو پولیس حراست میں شہید کردیا گیا ۔ بنوں میں لوگ تاج محمد وزیر کی میت رکھکر کئی دنوں سے سراپااحتجاج ہیں مگر ان کو انصاف نہیں مل رہا۔ کے پی اور بلوچستان میں مزدوروں ، بچوں اور عامشہریوں کو سر عام نشانہ بنایا جارہاہے ۔ ملک کے عوام اور حکمران دو قطعی مختلف طبقات ہیں ، ایک دولت کی ریل پیلاور دوسرا دو وقت کی روٹی کی فکر میں زندگی گزار رہاہے ۔پی ٹی آئی کے دور حکومت میں غریب اور امیر کے فرق میںمزید اضافہ ہوا ۔ دانشور اور نظریاتی ذہن رکھنے والے افراد ملک کو گرداب سے نکالنے کے لیے جماعت اسلامی کا ساتھدیں ۔ ہم ملک و ملت کا درد رکھنے والے افراد کو ایک پلیٹ فارم پر یکجا کرنا چاہتے ہیں ۔ ہماری جدوجہد کا مقصد ملک کوکرپشن سے پا ک کرنا اور ایک اسلامی فلاحی مملکت بنانا ہے ۔ عوام مزید کسمپرسی میں زندگی گزارنے کے متحمل نہیںہوسکتے ۔ جماعت اسلامی قوم کی حقیقی ترجمانی کرے گی ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ثمر باغ دیر میں اپنے حلقہانتخاب میں عوامی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

سراج الحق نے کہاہے کہ وفاق او رپنجاب کے بجٹ میں آمدنی کے اہداف غیر حقیقی ہیں ۔ پی ٹی آئی نے محض سبز باغدکھانے کی کوشش کی ہے جس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ۔ ایک طرف حکومت آئی ایم ایف سے مذاکرات کر رہی ہےاور دوسری جانب معاشی گروتھ کا راگ الاپا جارہاہے ۔ اگر معیشت میں استحکام آرہا ہے تو عالمی مالیاتی اداروں کےسامنے ہاتھ پھیلانے کی کیا ضرورت ؟۔ انہوںنے کہاکہ ملک پر سرمایہ داروں اور جاگیرداروں کا قبضہ ہے جو کسیصورت نہیں چاہتے کہ پاکستان استحکام کی جانب گامزن ہو اور خود انحصاری کی منزل حاصل کرے ۔ عوام کو مقروضرکھنا اور انہیں اپنے چنگل میں پھنسائے رکھنا ان کی سیاست کا مقصد ہے ۔ انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی پاکستانمیں پرامن جمہوری و اسلامی انقلاب کے لیے تگ و دو کر رہی ہے ۔ ہماری خواہش ہے کہ ملک میں پائیدار الیکشن ریفارمزہوں ۔ تمام ادارے اپنی اپنی حدود میں کام کریں ۔ لوگوں کو ان کی دہلیز پر انصا ف ملے ۔ پولیس کلچر میں تبدیلی ہو ۔امیر اور غریب کے بچوں کے لیے ایک قسم کے تعلیمی ادارے ہوں اور ہسپتالوں میں سب کو صحت کی جدید اور سستیسہولیات میسر ہوں ۔ جماعت اسلامی پاکستان میں قرآن و سنت کا نظام چاہتی ہے اور ہماری سیاست کا مقصد عوام کیخدمت ہے ۔

سراج الحق نے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ لوگ پولیس سے عدم تحفظ کا شکار ہیں ۔ تھانہ کلچرمیں تبدیلی کے پی ٹی آئی کے دعوﺅں پر تاحال کوئی پیش رفت نہیں ہوئی ۔ جرائم کی شرح میں اضافہ اور لوگوں کو غیرقانونی طور پر زیر حراست رکھنا معمول بن چکاہے ۔ تھانہ ، کچہریوں میں عام شہری کو انصاف نام کی کوئی چیزدستیاب نہیں ۔ سول کیسز میں لوگ سالہا سال عدالتوں کے چکر لگاتے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ جب تک ملک میں قانون کیبالادستی نہیں ہوگی ، حالات ٹھیک نہیں ہوسکتے ۔

About قومی مقاصد نیوز

تبصرہ کریں

آپ کی ایمیل یا ویبشایع نہیں کی جائے گی. لازمی پر کریں *

*

Translate »