نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے ملک بھر میں عالمی وبا کورونا وائرس کے کیسز میں بدتریج کمیکے بعد کاروباری پابندیوں میں نرمی کر دی۔
وفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدارت این سی او سی کا اجلاس ہوا جس میں کاروبار 2 دن کے بجائے ایک دن بند رکھنےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ اجلاس میں جم کھولنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ این سی او سی نے جم کے تمام ممبرزکےلیے کورونا ویکسی نیشن لازمی قرار دی ہے۔
مزید یہ کہ این سی اوسی نے ملک بھر میں کورونا ویکسی نیشن مہم 3 حصوں میں چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ویکسینیشن کا عمل سرکاری اورغیرسرکاری ملازمین کیلئے لازمی ہوگا۔