تازہ ترین
آئی جی سندھ مشتاق مہر کو عہدے سے ہٹا دیا گیاچیئرمین پاکستان بزنس گروپ فراز الرحمان کی شیخ خلیفہ کی وفات پر اظہار تعزیت کے لئے قونصل جنرل عرب امارات سے ملاقاتآباد اور پاکستان انجینئرنگ کونسل کے باہمی اشتراک سے نئے گریجویٹ انجینئرز کی انٹرن شپ کا آغازامریکی کانگریس کی 50 سال میں پہلی بار اڑن طشتریاں نظر آنے کے واقعات پر سماعتلوٹوں کے خلاف فیصلے پر سپریم کورٹ کا شکریہ ادا کرتے ہیں، عمران خان فیصلے پر ردعملہائی بلڈ پریشر کے شکار افراد میں ظاہر ہونے والی علاماتسابق وزیر اعظم عمران خان کی حمایت میں ملک گیر مظاہروں کے بعد بیرون ملک بھی مظاہروں کا سلسلہ جاریعمران کے فونز چوری ہونے کا معاملہ، سی سی ٹی وی فوٹیجز میں گمشدگی کے شواہد نہ مل سکےحکومت کا چیئرمین نیب کو ہٹانے کا فیصلہکراچی دھماکا: وزیراعظم کا وزیراعلیٰ کو فون، ہر ممکن تعاون کی پیشکشملک میں ڈالر 196 روپے کا ہوگیاآرٹیکل 63 اے کی تشریح کیلئے صدارتی ریفرنس پر سماعت مکمل، فیصلہ آج سنایا جائیگاخشک سالی میں گھرے چولستان کے باسی قطرہ قطرہ پانی کو ترس گئےکراچی کے علاقے کھارادر میں دھماکا،خاتون جاں بحق، 12 افراد زخمیکراچی کے علاقے کھارادر میں دھماکے کی اطلاعپانی کی قلت، دریائے سندھ بعض مقامات پر صحرا بن گیاسیسی میں کام کرنے والے نجی سیکورٹی گارڈز کی کم سے کم اجرت 25 ہزار کردی گئی: سعید غنیروپے کے مقابلے میں ڈالر کی اونچی اڑان جاری، آج کتنا مہنگا ہوا؟شیخ محمد بن زید سے شارجہ کے المرشدی قبیلے کے سربراہ قاسم المرشدی کی تعزیتعمران خان کے جان کے خطرے سے متعلق بیان پر جوڈیشل کمیشن بنانے کی پیشکش

حکومت آئندہ بجٹ ٹیکس فری اور عوام کو ریلیف دیکر قوم سے کئے گئے وعدے پورے کرے

کراچی، جماعت اسلامی سندھ کے امیر وسابق ایم این اے محمد حسین محنتی نے زور دیا ہے کہ حکومت آئندہ بجٹٹیکس فری اور عوام کو ریلیف دیکر قوم سے کئے گئے وعدے پورے کرے۔ 

پی ٹی آئی حکومت کی ڈھائی سالہ کارکردگیمایوس کن رہی ،مہنگائی، بیروزگاری، بدامنی، بجلی بحران نے عوام کی زندگی اجیرن بناکر رکھ دی ہے، سندھ میں پانیبحران اور پانی کی غیر منصفانہ تقسیم  سے زراعت کے کاشتکاروں کو ناقابل تلافی نقصان پہنچ رہا ہے، ارسا میںسندھ کو نمائندگی سے محروم رکھنا باعث تشویش ہے۔صوبائی حکومت ٹیل کے آبادگاروں تک پانی پہنچانے کو یقینیبنانے کیلئے اقدامات کرے، ذمہ داران اپنی تمام تر صلاحیتیں اقامت دین کیلئے صرف کردیں یہ وقت بیداری وجدوجہد کاہے، جماعت اسلامی بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی اور اہلیان سندھ کے سامنے اہل و دیانتدار نمائندے پیشکرے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے قباءآڈیٹوریم میں ضلعی امراءکے اجلاس سے خطاب کے دوران کیا جس میںکراچی تا کشمور صوبہ بھر سے ضلعی امراء و قیمین شریک تھے، اجلاس میں قیم صوبہ کاشف سعید شیخ، نائبامراءممتاز حسین سہتو، عبدالغفار عمر،حافظ نصراللہ عزیز، نائب قیمین وشعبہ جات کے ناظمین نے بھی شرکت کی۔تمام امرائے اضلاع نے ملٹی میڈیا کے ذریعے سہ ماہی کارکردگی رپورٹ، بلدیاتی انتخابات کی تیاری، فلسطین اور انفاقفی سبیل اللہ فنڈ کی رپورٹ بھی پیش کی۔ صوبائی امیر محمد حسین محنتی نے مزید کہا کہ کراچی،حیدرآباد سمیتصوبہ کے بڑے شہروں میں اسٹریٹ کرائم اور بالائی سندھ میں قبائلی جھگڑوں اور لوٹ مار کی وارداتوں سے عملی طورپر سندھ میں ڈاکو راج قائم ہے، حکومت سندھ شہریوں کی جان ومال کی حفاظت میں ناکام ثابت ہوئی ہے، وفاقیوصوبائی حکومت اپنے دعووں کے برعکس ڈلیور نہیں کرسکی ہیں، عوام کے مسائل حل ہونے کی بجائے اس میں مزیداضافہ ہوا ہے، ایک طرف لوگ دووقت کی روٹی کیلئے پریشان اور مہنگائی نے زندگی اجیرن بنادی ہے تو دوسری طرفحکمران ٹولہ معیشت کی بہتر کارکردگی کا راگ الاپ رہا ہے جو کہ حقائق کی سراسر نفی ہے۔ قرآن وسنت کا نظام اوردیانتدار قیادت ہی ملک و قوم کو مسائل سے نجات دلاسکتی ہے۔قبل ازیں اجلاس میں جماعت اسلامی کے رکن انجنیئرعبدالمالک میمن سمیت ودیگرمرحومین کیلئے امیر صوبہ محمد حسین محنتی نے دعائے مغفرت کروائی۔

About قومی مقاصد نیوز

تبصرہ کریں

آپ کی ایمیل یا ویبشایع نہیں کی جائے گی. لازمی پر کریں *

*

Translate »