قدرت مہربان، یمن میں غریب ماہی گیر راتوں رات کروڑ پتی بن گئے۔
برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق یمن میں ماہی گیروں کے ایک گروپ کو خلیج عدن کے ساحل پر ایک مردہوہیل مچھلی کے پیٹ میں سے ایک نایاب خزانہ ملا جس کی مالیت 1.5 ملین ڈالر ہے جو پاکستان روپوں میں 23 کروڑ سےزائد بنتی ہے۔
ان ماہی گیروں کے مطابق وہیل مچھلی کے پیٹ سے نکلے قیمتی مادہ کو انہوں نے فوراً فروخت کر دیا اور ایک ہی جھٹکےمیں 1.5 ملین درہم ڈالر کما لیے جس سے ان کی غربت کا خاتمہ ہو گیا۔