پاکستان سپر لیگ 6 میں شرکت کےلیے سرفراز احمد سمیت 6 افراد ابوظبی روانہ ہوگئے۔
پاکستان سپر لیگ 6 کے بقیہ میچز میں شرکت کے لیے سرفراز احمد، ذیشان اشرف اور زید عالم سمیت لاہور سے 4 کھلاڑی کراچی پہنچے جب کہ کراچی سے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد اور میڈیا مینیجر عماد حمید ابوظبیروانہ ہوئے۔
جیونیوز کے مطابق تمام افراد براستہ بحرین ابوظبی روانہ ہوئےہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ کے بقیہ میچز ابو ظبی میں کرانے کے لیے پی سی بی کو مکمل منظوری مل چکی ہے اورکئی غیر ملکی کھلاڑیوں سمیت قومی کرکٹرز ابو ظبی پہنچ چکے ہیں۔