کراچی، وفاق اور ارسا کی سندھ کے ساتھ پانی معاملے پر زیادتی۔
پی پی پی سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے پی پی پیسندھ کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اھم اجلاس پیر کے روز طلب کرلیا۔ شکیل میمن ترجمان صدر پی پی پی سندھ کے مطابقپی پی پی سندھ کے صدر نثار احمد کھوڑو کی صدارت میں پیر کے روز دوپہر 12 بجے پیپلز پارٹی سندھ کی ایگزیکٹوکمیٹی کا اجلاس سندھ اسمبلی میں ان کے دفتر میں ہوگا ۔ اجلاس میں سندھ کے ساتھ وفاقی حکومت اور ارسا کیپانی معاملے پر زیادتی کے خلاف حکمت عملی طے کی جائے گی۔ اجلاس میں پی پی پی کے صوبائی عھدیداران،پارٹیکے تمام ڈویژنل صدور، ذیلی تنظمیوں کے صوبائی صدور شرکت کرینگے۔