بھارتی اداکارہ لیزا رے نے سوشل میڈیا پر اپنی رہائش گاہ کی تصاویر شیئرکی ہیں جنہیں دیکھ کر مداح حیران ہیںاور رہائش کے مقام کی تعریف کرنے کے ساتھ سوال کر رہے ہیں کہ وہ کہاں موجود ہیں۔
لیزا رے نے انسٹاگرام پر گھر سے لی گئی متعدد تصاویر شیئر کی ہیں ، جن میں قدرتی مناظر، ہریالی، پہاڑ اور اڑتےبادل دیکھ کر صارفین حیران ہیں اور گھر کی تعریف کررہے ہیں۔
لیزا کے مداحوں کی جانب سے پوچھا جارہا ہے کہ وہ کہاں مقیم ہیں اوروہ کونسی خوبصورت جگہ ہے جہاں انہوں نےرہائش اختیار کررکھی ہے۔