کراچی، صوبائی وزیر برائے صنعت و تجارت اور انسداد بدعنوانی و محکمہ امداد باہمی جام اکرام اللہ دھاریجو نے کہاہے کہ کورونا وائرس کے خلاف کامیابی حاصل کرنا ایک قومی مقصد ہے۔ حکومت سندھ صنعت کاروں کے تعاون سےفیکٹری ورکرز کو ویکسینیشن کا عمل تیز کیا جائے گا۔ یہ بات آج صوبائی وزیر برائے صنعت و تجارت اور انسدادبدعنوانی و محکمہ امداد باہمی جام اکرام اللہ دھاریجو کی زیرِ صدارت صنعت کاروں کے ساتھ ہونے والے ایک اجلاسمیں کہی۔
اجلاس میں سیکریٹری انڈسٹریز ریاض الدین، صنعتی تنظیموں کے نمائندے سراج منوں، راجہ حسین، پرویز فہیم نوروالا اور دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس میں فیکٹری ورکرز کی کورونا وائرس کے خلاف ویکسینیشن کے اقدامات پر بھی غورکیا گیا۔ اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ انڈسٹریل زونز میں ویکسینیشن کے اوقات کار میں اضافہ کیا جائے گا اورہیلتھ اسٹاف میں بھی اضافہ کیا جائے گا۔ صوبائی وزیر نے صنعت کاروں کے نمائندوں سے درخواست کی ہے کہ زیادہسے زیادہ فیکٹری ورکرز کی جلد از جلد ویکسینیشن کی جائے اور حیدرآباد کے فیکٹری ورکرز کے لئے سوشل سیکورٹیکے ہسپتال حیدرآباد میں بھی ویکسینیشن مرکز قائم کیا جائے گا۔ انہوں نے مذید کہا کہ جن فیکٹریز میں ہزاروں ورکرزہیں وہاں ویکسینیشن مراکز قائم کئے جائیں گے جبکہ فیکٹری مالکان کے مسائل کے حل کئے لیبر ڈیپارٹمنٹ اورانڈسٹریز ڈپارٹمنٹ کی مشترکہ میٹنگ منعقد کی جائے گی۔ صوبائی وزیر برائے صنعت و تجارت اور انسداد بدعنوانی ومحکمہ امداد باہمی جام اکرام اللہ دھاریجو نے کہا کہ یہ ایک قومی مقصد ہے ۔ سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔ انہوں نےکہا کہ حیدرآباد میں نئے انڈسٹریل زونز کے قیام کی صنعت کاروں کی درخواست پر غور کیا جائے گا۔ کورونا وائرس سےمتعلق ہر پندرہ دن کے بعد صنعت کاروں کے ساتھ میٹنگ کی جائے گی۔