وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت اجلاس میں کراچی میں پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) اسپیشل اکنامکزون کے قیام کا فیصلہ کیا گیا۔
وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت اجلاس میں سی پیک منصوبوں پرپیش رفت اور سرمایہ کاری کے فروغ کے امورکاجائزہ لیا گیا۔
وزیراعظم نے غیرملکی سرمایہ کاروں بالخصوص چینی سرمایہ کاروں کو ویزے کے اجراء میں رکاوٹیں دور کرنے کیہدایت کی اور کہا کہ سرمایہ کاری کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو ترجیحی بنیادوں پردور کیا جائے۔
اعلامیے کے مطابق وزیراعظم نے اسپیشل اکنامک زونز پر پیش رفت کو تسلی بخش قرار دیا۔
اجلاس میں کراچی میں سی پیک اسپیشل اکنامک زون کے قیام کا بھی فیصلہ کیا گیا۔
اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ چین اور پاکستان کی اسٹریٹیجک پارٹنرشپ کی دنیا میں مثال نہیں ملتی، سرمایہکاروں کو تمام ممکنہ مراعات فراہم کی جائیں۔
انہوں نے کہا کہ سی پیک پاکستان کیلئے اقتصادی ترقی کی نوید ہے، پورے خطے کی ترقی کا راستہ بھی سی پیک سےہو کر گزرتا ہے۔