کراچی، جماعت اسلامی سندھ کے امیر و سابق ایم این اے محمد حسین محنتی نے کہا ہے کہ حماس نے ثابت کردیا ہےکہ وہ طاقت کے سامنے جھکنے والے نہیں کیونکہ ایمان کی طاقت گولابارود سمیت کوئی مقابلہ نہیں کرسکتا۔
حقیقت میںفلسطین کے مسلمان ڈیڑھ ارب مسلمانوں کی جنگ لڑرہے ہیں، فلسطین مسئلے پر عرب حکمرانوں کے کردار نے امتمسلمہ کو مایوس کیا ہے جو لوگ دین کے راستے پر چلتے ہیں ان کیلئے اللہ تعالیٰ کامیاب وپاکیزہ زندگی گذارنے میں مددکرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے قباءآڈیٹوریم میں عید ملن تقریب سے خطاب کے دوران کیا،جس میں الخدمتوجماعت اسلامی کے صوبائی دفتر کے کارکنان بڑی تعداد میں شریک تھے۔ صوبائی نائب امیر عبدالغفار عمر،نائب قیممحمد مسلم، ناظم عمومی محمد دین منصوری،سیکریٹری اطلاعات مجاہد چنا اور الخدمت کے سہیل احمد بھی موجودتھے۔ محمد حسین محنتی نے مزید کہا کہ ہم ایک بڑی پرفریب دنیا میں رہ رہے ہیں شیطان انسان کو مختلف طریقوںسے بہکاتا ہے مگر ایمان والے اس کو شکست دیکر استقامت کے ساتھ زندگی کے ہر دائرے میں احکامات الہیٰ پر عملکرتے ہیں، آپ کی زندگی پوری انسانیت کیلئے ایک مثالی نمونہ ہے جس نے ہر دائرے میں عدل وانصاف اور ایک مثالیاسلامی حُکومت قائم کی۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی تحریک سے وابستگی کا تقاضہ ہے ہم بھی تقویٰ ،خدا خوفیاحساس ذمہ داری کے ساتھ اپنے فرائض بحسن خوبی سرانجام دیں اور زندگی کے ہر دائرے میں اسلام کے مطابق عملکریں تاکہ دنیا وآخرت میں اللہ اور اپنے آقا کے سامنے سرخروئی حاصل کرسکیں۔
محمد حسین محنتی کی شعبہ تنظیم کے سابق ذمہ دار منسوب احمد خان کی عیادت*
کراچی (اسٹاف رپورٹر) 23مئی2021 جماعت اسلامی سندھ کے امیر و سابق ایم این اے محمد حسین محنتی نے جماعتاسلامی سندھ کے سابق ناظم شعبہ تنظیم و دیرینہ رکن منسوب احمد خان کے گھر جاکر ان کی عیادت اور ان کی جلد ومکمل صحتیابی کی دعا کی، منسوب احمد خان کافی عرصہ سے علیل ہیں ، اس موقع پران کے صاحبزادے طحہ احمدخان اور صوبائی سیکریٹری اطلاعا ت مجاہد چنا بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔