لاہور: پنجاب میں کورونا کیسز کی شرح میں کمی ہوئی ہے۔
صوبائی محکمہ صحت کے مطابق صوبے میں کورونا کیسز کی شرح 4.56 ریکارڈ کی گئی ہے اور لاہور میں بھی کیسزکی شرح کم ہوکر 4.23 تک آگئی ہے۔
محکمہ صحت کا بتانا ہےکہ پنجاب میں 24 گھنٹوں میں کورونا کے 23152 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 1057 افراد میںوائرس کی تصدیق ہوئی جب لاہورمیں کورونا کے 11222 ٹیسٹ میں سے 475 مثبت آئے۔
محکمہ صحت کےمطابق پنجاب میں 24گھنٹوں میں کورونا سے35 افراد اور لاہور میں 24 گھنٹوں میں کورونا سے 13 افراد انتقال کرگئے جبکہ صوبے کے اسپتالوں میں کورونا کے372 مریض آئی سی یو میں زیر علاج ہیں۔