لندن میں 4 افراد نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے بیٹے حسن نواز کے دفتر میں زبردستی داخلے کی کوشش کی،پولیس بلانے پر چاروں افراد واپس چلے گئے۔
رپورٹ کے مطابق جس 4 افراد نے جب حسن نواز کے دفتر میں زبردستی داخلے کی کوشش کی تو اس وقت وہاں نوازشریف بھی موجود تھے۔
دفتر آنے والے افراد نے نواز شریف کے گارڈز سے بحث بھی کی اور جب نواز شریف کےگارڈز نے پولیس بلائی تو چاروںافراد چلے گئے، پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔