تازہ ترین
آئی جی سندھ مشتاق مہر کو عہدے سے ہٹا دیا گیاچیئرمین پاکستان بزنس گروپ فراز الرحمان کی شیخ خلیفہ کی وفات پر اظہار تعزیت کے لئے قونصل جنرل عرب امارات سے ملاقاتآباد اور پاکستان انجینئرنگ کونسل کے باہمی اشتراک سے نئے گریجویٹ انجینئرز کی انٹرن شپ کا آغازامریکی کانگریس کی 50 سال میں پہلی بار اڑن طشتریاں نظر آنے کے واقعات پر سماعتلوٹوں کے خلاف فیصلے پر سپریم کورٹ کا شکریہ ادا کرتے ہیں، عمران خان فیصلے پر ردعملہائی بلڈ پریشر کے شکار افراد میں ظاہر ہونے والی علاماتسابق وزیر اعظم عمران خان کی حمایت میں ملک گیر مظاہروں کے بعد بیرون ملک بھی مظاہروں کا سلسلہ جاریعمران کے فونز چوری ہونے کا معاملہ، سی سی ٹی وی فوٹیجز میں گمشدگی کے شواہد نہ مل سکےحکومت کا چیئرمین نیب کو ہٹانے کا فیصلہکراچی دھماکا: وزیراعظم کا وزیراعلیٰ کو فون، ہر ممکن تعاون کی پیشکشملک میں ڈالر 196 روپے کا ہوگیاآرٹیکل 63 اے کی تشریح کیلئے صدارتی ریفرنس پر سماعت مکمل، فیصلہ آج سنایا جائیگاخشک سالی میں گھرے چولستان کے باسی قطرہ قطرہ پانی کو ترس گئےکراچی کے علاقے کھارادر میں دھماکا،خاتون جاں بحق، 12 افراد زخمیکراچی کے علاقے کھارادر میں دھماکے کی اطلاعپانی کی قلت، دریائے سندھ بعض مقامات پر صحرا بن گیاسیسی میں کام کرنے والے نجی سیکورٹی گارڈز کی کم سے کم اجرت 25 ہزار کردی گئی: سعید غنیروپے کے مقابلے میں ڈالر کی اونچی اڑان جاری، آج کتنا مہنگا ہوا؟شیخ محمد بن زید سے شارجہ کے المرشدی قبیلے کے سربراہ قاسم المرشدی کی تعزیتعمران خان کے جان کے خطرے سے متعلق بیان پر جوڈیشل کمیشن بنانے کی پیشکش

فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے جماعت اسلامی کا پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ، امیرالعظیم ، لیاقت بلوچ کا خطاب

لاہور، فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے جماعت اسلامی لاہور کے زیراہتمام پریس کلب کے باہر احتجاجیمظاہرہ کیا گیا۔

مظاہرین نے اسرائیل اور اس کے حمایتیوں کیخلاف شدید نعرہ بازی کی۔ مظاہرین نے فلسطین کا پرچماور اسرائیل کے خلاف پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر تحریر تھا کہ القدس امت مسلمہ کو پکار رہاہے۔ مظاہرین سےسیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان امیرالعظیم ، نائب امیر لیاقت بلوچ ، جماعت اسلامی لاہور کے نائب امیر وقارندیم وڑائچ ، قیم جماعت اسلامی لاہور انجینئر اخلاق احمد ، چوہدری محمودالاحد ، ضیا الدین قصور ی ایڈووکیٹ ،احمد سلمان بلوچ نے بھی خطاب کیا۔

امیر العظیم نے اپنے خطاب میں کہاکہ رب کی بندگی کے لیے غاصب اسرائیلی فلسطینی مسلمانوں کو اجازت نہیںدے رہے۔ کشمیر ، اراکان ، افغان ، ہمارے دشمنوں کو نہ ہمارے نظریات قبول ہیں اور نہ ہی عمارتیں قبول ہیں۔ اسرائیلعربوں کے سمندر میں ایک چھوٹا سا جزیرہ ہے اس کا یہ ظالمانہ کردار بے حس حکمرانوں اور بادشاہوں کی وجہ سےہے۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس بلایا جائے اور اسرائیل کو اس ظلم سے روکا جائے۔اقوام متحدہ اپنی قرار دادوں پر عمل کرے۔ یہ صدی کی ڈیل دھوکہ فریب ہے۔ ٹرمپ نے امریکیوں سے دھوکا کیا ہمجوبائیڈن سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ تل ابیب اور یروشلم کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کے فیصلے کو واپسلیں۔ مسلم حکمران جنہوں نے اسرائیل کو تسلیم کیاہے وہ اپنا فیصلہ واپس لیں۔ او آئی سی کا سربراہی اجلاس بلا کرفلسطینیوں کے ساتھ غیر متزلزل حمایت اور ان کی پشت پناہی کا اعلان کیا جائے۔

وزیراعظم عمران خان سے کہنا چاہتا ہوں کہ آپ تقریروں ، پریس کانفرنسوں میں مظلوم مسلمانوں کی باتیں کرتےہیں لیکن یہ باتیں کرنے کا وقت نہیں ، عمل کرنے کاوقت ہے۔ پاکستان کی ضرورت ہے کہ آج ہم کشمیر ، فلسطین،افغانستان پر مسلمہ دوٹوک قومی حکمت عملی اپنائیں۔ فلسطینیوں نے اسرائیل کو جواب دیاہے۔ پوری امت مسلمہ کےحکمران بے حس ہو کر بیٹھے ہیں۔ ہم فلسطینیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ امت مسلمہ کے بے ضمیر حکمرانوں ،غاصب امریکہ ، ہندوستان کے خلاف ، غیرت مند مسلمان انشاءاللہ شہادتوں اور جہاد کے پرچموں کو بلند رکھیں گے۔

نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہاکہ آج فلسطینیوں نے ایک نئے انداز میں انتفادہ اور جہاد کاآغاز کردیاہے۔ اسرائیل ایک ناجائز ریاست ہے۔ فلسطین فلسطینیوں کا ہے۔ قبلہ اول دنیا بھر کے مسلمانوں کے لیے عزت وتقدس کا مرکز ہے۔ یہ وہ مقام ہے جہاں خاتم الانبیا ءحضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے تمام انبیاکرامؑ کی امامتفرمائی۔ آج قبلہ اول ، مسجد اقصیٰ صیہونیت کے قبضے میں ہے۔ ٹرمپ نے صدی کی ڈیل کے نام پر دھوکا اور فریب کانظام بچھایا لیکن فلسطینیوں نے اس کو کسی قیمت پر قبول نہیں کیا اب فلسطینی مسجد اقصیٰ میں ، لیکن مجاہدصفت فلسطینی اسرائیل کے منصوبے کو ناکام بناتے ہوئے جمعہ کی نماز ، قرآن کی تلاوت ،قیام اللیل کے ذریعےاسرائیلی فوج کے سامنے ڈٹ گئے اور اللہ کے ساتھ رشتے کی مضبوطی کا اعلان کرتے رہے۔ آج غزہ دنیا کی سب سےبڑی اوپن جیل ہے وہاں بھی اسرائیل نے حملہ اور بمباری کر کے اسے مسمار کرنے کی مہم شروع کی ہے لیکن حماس نےاسرائیل پر اپنے ہاتھوں سے تیار کردہ میزائل داغے ہیں جس سے اسرائیل میں کہرام مچاہواہے۔ آج دنیا میں ڈیڑھ اربمسلمان ہیں۔ مسلمان حکمرانوں کا المیہ ہے کہ یہ بے بسی کی تصویر بنے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اگر مسلم ممالکاکٹھے ہو جائیں تو اسرائیل ریزہ ریزہ ہو جائے۔ ہم فلسطینیوں کے ساتھ ہیں۔ ہمارا موقف آج بھی قائداعظم ؒ ، علامہاقبال ؒ ، مولانامودودی ؒ کی طرح فلسطینیوں کی حمایت میں ہے۔

About قومی مقاصد نیوز

تبصرہ کریں

آپ کی ایمیل یا ویبشایع نہیں کی جائے گی. لازمی پر کریں *

*

Translate »