غزہ پر اسرائیل کی وحشیانہ بمباری کا سلسلہ نہ رک سکا اور شہید فلسطینیوں کی تعداد 43 ہو گئی جبکہ سیکڑوںافراد زخمی ہیں۔
اسرائیلی فورسز کی جانب سے فلسطین میں رہائشی عمارتوں کو نشانہ بنایا گیا جس کے باعث درجنوں عمارتیں مٹی کاڈھیر بن گئیں۔
فلسطینی وزارت صحت نے بتایا کہ اسرائیلی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 35 ہو گئی ہے جبکہ سیکڑوں افرادزخمی ہیں جنہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
حماس رہنما باسم النعیم کا جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتانا تھا کہ اسرائیلی فضائیہ کے حملوں میں اب تک 43 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں، سب سے زیادہ 23 شہادتیں بیت حنون میں ہوئیں۔
سابق حماس وزیر باسم النعیم کا کہنا تھا کہ صیہونی حملوں میں زخمیوں کی تعداد 300 ہے، رات سے جاری اسرائیلیحملے شدید تر ہو گئے ہیں۔
پاکستانی عوام کو عید کی مبارکباد دیتے ہوئے حماس رہنما کا کہنا تھا کہ ہمارے لیے دعا کی جائے، پاکستانیوں سےآواز اٹھانے اور امدادی کارروائیوں کی بھی اپیل ہے۔
باسم النعیم کا کہنا تھا کہ اسرائیل بربریت کا مرتکب ہے، دہشت گرد ملک کو تسلیم نہ کیا جائے۔