تازہ ترین
ہائی بلڈ پریشر کے شکار افراد میں ظاہر ہونے والی علاماتسابق وزیر اعظم عمران خان کی حمایت میں ملک گیر مظاہروں کے بعد بیرون ملک بھی مظاہروں کا سلسلہ جاریعمران کے فونز چوری ہونے کا معاملہ، سی سی ٹی وی فوٹیجز میں گمشدگی کے شواہد نہ مل سکےحکومت کا چیئرمین نیب کو ہٹانے کا فیصلہکراچی دھماکا: وزیراعظم کا وزیراعلیٰ کو فون، ہر ممکن تعاون کی پیشکشملک میں ڈالر 196 روپے کا ہوگیاآرٹیکل 63 اے کی تشریح کیلئے صدارتی ریفرنس پر سماعت مکمل، فیصلہ آج سنایا جائیگاخشک سالی میں گھرے چولستان کے باسی قطرہ قطرہ پانی کو ترس گئےکراچی کے علاقے کھارادر میں دھماکا،خاتون جاں بحق، 12 افراد زخمیکراچی کے علاقے کھارادر میں دھماکے کی اطلاعپانی کی قلت، دریائے سندھ بعض مقامات پر صحرا بن گیاسیسی میں کام کرنے والے نجی سیکورٹی گارڈز کی کم سے کم اجرت 25 ہزار کردی گئی: سعید غنیروپے کے مقابلے میں ڈالر کی اونچی اڑان جاری، آج کتنا مہنگا ہوا؟شیخ محمد بن زید سے شارجہ کے المرشدی قبیلے کے سربراہ قاسم المرشدی کی تعزیتعمران خان کے جان کے خطرے سے متعلق بیان پر جوڈیشل کمیشن بنانے کی پیشکشعمران خان کی سیکیورٹی کیلئے پولیس، ایف سی کی بھاری نفری تعیناتادارہ مداخلت کرے، ٹیکنوکریٹ حکومت لائے اور ستمبر میں الیکشن کرائے: شیخ رشیدسلیکٹڈ وزیر اعظم سے نجات بیرونی سازش نہیں ، جمہوری عمل تھا، بلاولوزیراعظم شہباز شریف کی شیخ خلیفہ کی وفات پر یو اے ای کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان سے تعزیتنئی حکومت کے دعووں کے برعکس آٹا،گھی،گوشت اوردالیں سمیت بڑہتی ہوئی مہنگائی باعث تشویش ہے: محمد حسین محنتی

برطانیہ: روزے کی حالت میں واک کرکے فنڈ جمع کرنیوالے 101سالہ بابا کے چرچے

برطانیہ میں ان دنوں 101 سالہ دبیر الاسلام نامی بنگلادیشی بابا کے چرچے ہیں جو روزے کی حالت میں واک کر کے کورونا وبا کے خلاف ہر اول دستے کے لیے فنڈز جمع کرنے میں مصروف ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق دبیر الاسلام اس سے قبل گزشتہ لاک ڈاؤن کے دوران 4 لاکھ 20ہزار ڈالرز فنڈز اکٹھا کر چکے ہیں تاہم اب 101سالہ عمر رسیدہ شخص نے دنیا بھر کو ایک نیا چیلنج پیش کیا ہے جس کے تحت دبیر الاسلام اگلے ہفتے ڈیڑھ ملین قدم چلیں گے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق دنیا بھر کے 150شہر اس گلوبل واک چیلنج کا حصہ بنیں گے اور کورونا کے اقدامات کے خلاف فنڈز اکٹھا کریں گے، اس چیلنج کے تحت لوگوں کو اپنے مقامی پارک یا باغات میں چلتے ہوئے دیکھا جائے گا۔

دبیر الاسلام چوہدری کے چیلنج کے تحت جمع کیا جانے والا فنڈ دنیابھر میں عالمی وبا کورونا سے متاثرہ افراد کے ساتھ ساتھ مہاجرین کے کیمپوں میں موجود افرادکو بھی تقسیم کیا جائے گا۔

دبیر الاسلام کے صاحبزادے عتیق کا کہنا ہے کہ ‘میرے والد ہمیشہ سے ہی متحرک اور بانٹنے والی شخصیت ہیں، وہ مصیبت زدہ خاص طور پر ان افراد کے اہلخانہ جو مہلک وائرس کی وجہ سے اپنے پیاروں کو کھو چکے ہیں ان کی مدد کے لیے خاصے پرعزم ہیں’۔

About قومی مقاصد نیوز

تبصرہ کریں

آپ کی ایمیل یا ویبشایع نہیں کی جائے گی. لازمی پر کریں *

*

Translate »