کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پی پی پی کے سینئر رہنما اور کراچی ڈویژن کے سابق صدر سینیٹر مسرور احسن سے بلاول ہاؤس میں ملاقات کی.
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے این اے 249 میں کامیابی کے حوالے سے مسرور احسن کی کاوشوں کو سراہا، اس موقع پر پی پی پی سندھ کے جنرل سیکریٹری وقار مہدی اور پی پی پی کراچی ڈویژن کے صدر سعید غنی بھی موجود تھے-